السلام علیکم دوستوں
میں یہاں ایکسل کی شیٹ دے رہا ہوں مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ جب بھی میں اپنے کسی بھی کلائنٹ کے فولڈر میں ایکسل پر کام کرتا ہوں تو ساتھ ہی ایک ٹیمپ فائل بھی خود بخود بن جاتی ہے۔ اور جب میں اسُ فولڈر کو یو ایس بی میں کاپی کرتا ہوں تو میسج آتا ہے کہ یہ ٹیمپ فائل کاپی نہیں ہو سکتی ہے۔ جب میں اسُ ونڈو کو او کے کر تا ہوں تو پھر کچھ بھی کاپی نہیں ہوتا ہے۔ ایسا صرف ایک کلائنٹ کے فولڈر اور فائل کے ساتھ نہیں ہو تا بلکہ کئی کلائنٹ کے فولڈر میں یہ پرابلم آ رہا ہے۔ جب میں اسِ ٹیمپ فائل کو ڈیلیٹ کرتا ہوں تو وہ ڈیلیٹ بھی نہیں ہوتی ہے۔ نہ ہی ان لوکر سافٹوئیر کے ذریعے سے ڈیلیٹ ہو تی ہے۔ جب کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کرتا ہوں تو پھر اسُ فائل کو ڈیلیٹ کر سکتا ہوں۔ کوئی بھائی بتائے کہ یہ مسئلہ کیا ہے آخر۔ اس کی وجہ سے وقت کافی ضائع ہوتا ہے۔ اور آخر میں ایک اور بات۔ میں نے ایم ایس آفس 2003 کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کیا ہے لیکن پرابلم وہیں موجود ہے۔
جلد جواب سے نوازیں خصوصاً ایکسل کے ایکسپرٹ حضرات خاص توجہ دیں۔شکریہ۔
Bookmarks