Courtesy By Geo News & BBC
بی بی سی نے کہا
شعیب، آصف پرممنوعہ ادویات لینے کا الزام
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے دو فاسٹ بالرز محمد آصف اور شعیب اخترکے چمپئنز ٹرافی سے قبل لیئے گئے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے کے سبب انہیں پاکستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین نسیم اشرف نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے اوراس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف اور ڈاکٹر سہیل احمد پیر کی شام تین بجے لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چمپئنز ٹرافی کے دوران ہر ملک کے دو دو کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چمپئنز ٹرافی سے قبل ہی اپنی ٹیم کے پیشاب کے نمونےٹیسٹ کے لیے کوالالمپور کے پیانگ ڈوپنگ کنٹرولسنٹرکوبھجوائے۔ محمد آصف اور شعیب اختر کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے سبب انہیں آج پاکستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیئے یہ خبر ایک دھماکے سے کم نہیں کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کے لیئے بہت اہم ہیں اور ایسے وقت میں کہ جب پاکستان کی ٹیم اپنے سٹار بیٹس مین انضمام الحق سے بھی محروم ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے انگلینڈ کی سیریز سے پہلے فٹ ہونے کے لیئے جو انجیکشنز لگائے یہ ٹیسٹ ان کی وجہ سے مثبت آیا ہو۔ پی سی
بی اس سلسلے میں مزید تحقیق کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
جیو نے کہا
Bookmarks