مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضا کی تلاش ہے
تیرے عشق میں اے میرے اللہ! مجھے انتہا کی تلاش ہے

میں گناہوں میں ہوں گھری ہوئی ، میں زمین پہ ہوں گری ہوا
جو مجھے گناہوں سے نجات دے ، مجھے اس دعا کی تلاش ہے

میں نے جو کیا برا کیا ، میں نے خود کو خود ہی تباہ کیا
جو تجھے پسند ہو میرے رَبّ ! مجھے اس اَدا کی تلاش ہے

تیرے در پہ ہی میرا سر جھکے مجھے اور نہیں کچھ چاہیے
مجھے سب سے کر دے بے نیاز ، مجھے اس اَنا کی تلاش ہے