السلام عليكم دوستو

کراچی‎ ‎ميںامن‎ ‎ وامان قائم رکھنے کےلئے سندھ حکومت کی جانب سے 3 ماہ کےلئے وائبر، اسکائپ اور دیگر سماجی رابطوں کے نیٹ ورک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلٰی سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام، ڈی جی رینجرز، ڈی آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھی شرکت کی جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید موثر بنانے کےلئے 3 مہینے کےلئے وائبر اور اسکائپ سمیت دیگر مختلف سماجی رابطوں کے نیٹ ورک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔