معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے ۔

دوستو جیسا کہ آپ سب جانتے کہ ماہ نومبر آئی ٹی دنیا کی سالگرہ کا مہینہ ہے اور سالگرہ کا مہینہ ہواور کچھ خاص نہ ہو ایسا ممکن نہیں ہے۔۔

تو آئی ٹی دنیا میگزین ٹیم کی طرف سے میں لایا ہوں آپ کے لئے ایک بہترین موقع

آئی ٹی دنیا ونر رینک

جیتنے کا۔۔۔ بس کرنا یہ ہے کہ آپ اپنا اور آئی ٹی دنیا کا تعلق، آئی ٹی دنیا کے بارے میں ، سالگرہ کے حوالے سے کوئی ڈیزائن آئی ٹی دنیا میگزین کے لئے دیں اور حاصل کریں

آئی ٹی دنیا ونر رینک

اپنی تحریر کی ان پیج فائل اور اگر ڈیزائن ہو تو اس کی پی ایس ڈی فائل ہمیں ارسال کریں تین نومبر رات دس بجے تک (اس کے بعد کی انٹریز نہیں لی جائیں گی)۔

اپنی تحاریر وغیرہ آپ ہمیں میل کرسکتے ہیں اس آئی ڈی پہ

mag@itdunya.com

یا نیٹ رائیڈر بھائی یا مجھے پی ایم کرسکتے ہیں ۔۔

تو دوستو پھر دیر کس بات ہے ، موقع ہے آپ کے ہم سب کے فیملی فورم کی سالگرہ کا تو اس کو خاص الخاص بنائیں اور پائیں

آئی ٹی دنیا ونر رینک