اگر فریج میں ایک عدد پیاز رکھ دیا جائے تو اس سے فریج میں سے پھلوں کی بو نہیں آتی

چائے کی پتی کو چائے پکانے کے بعد ضائع نہ کریں بلکہ اسے ٹھنڈا کر کے پودوں کی جڑو ں میں ڈال دیں-پودے زیادہ بڑھیں گے اور پھولیں گے

انڈوں کے چھلکے پیس کر کمروں میں رکھے گئے پودوں میں ڈالیں-منی پلانٹ کے پودوں میں یہ چھلکے ڈالیں تو اس کے پتے زیادہ بڑے ہوتے ہیں

پودوں کے گملوں میں کبھی کبھی ٹھنڈی چائے چھڑکنے سے مٹی میں کیڑے نہیں رہیں گے

لیموں کو تازہ رکھنے کے لئے انہیں کسی برتن میں ڈال کر اس کے اوپر سوکھا نمک ڈال دیا جائے-اس سے لیموں کافی عرصے تک تازہ حالت میں رہتے ہیں


پیاز کو خوبصورت سنہری رنگت میں تلنے کا نسخہ یہ ہے کہ پیاز کو چھیل اور کاٹ کر پندرہ منٹ کے لئے تھوڑے سے دودھ میں بگھو دیں-پھرچھان کر تیل میں فرائی کر لیں بہت خوبصورت سنہرا براؤن کلر آئے گا

اگر کریم گاڑھی کرنی ہو تو پھینٹتے وقت تین چار قطرے لیموں کا رس ملا لیں

پودینے کے پتے جس جگہ ہوں گے وہاں مکھیاں نہیں آئیں گی

آٹے کو گوندھنے کے بعد اس پر گھی یا مکھن لگا دیا جائے تو اس پر پپڑی نہیں جمتی-مکھن لگا کر گیلا کپڑا نچوڑ کر آٹے پر ڈال دیں تو وہ خمیر نہیں ہر گا


نیلی سیاہی کے داغ کو پندرہ منٹ تک دودھ میں بگھو کر رکھ دیں پھر کپڑے کو پانی سے دھو لیں داغ دور ہو جائے گا

کپڑوں سے سرخ روشنای کے دھبے دور کرنے کے کئے ان پر دہی ڈال دیں اور پھر رگڑیں بعد میں صابن سے اچھی طرح دھو لیں

گرم کپڑوں سے چکنائی کے دھبے دور کرنے کے لئے ان پر دہی لگائیں پھر کچھ دیر کے بعد صابن سے دھو ڈالیں

دہی جلد جمانے کے لئے دودھ میں تھوڑی سی ٹاٹری یا ٹارٹرک ایسڈ ملا دیں تو وہ جلد جم جائے گا