ائیر پورٹ کے نزدیک رہائش نہ صرف آپ کو الجھن میں مبتلاء کرتی ہے بلکہ یہ آپ کی صحت کیلئے بھی مفید نہیں۔ ایک تازہ ترین طبی تحقیق کے مطابق ائیر پورٹ پر طیاروں کی آمدوروفت سے مسلسل پیدا ہونے والے شورکے باعث ہوائی اڈے کے قریب رہنے والے بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں کیونکہ طیاروں کے انجن سے نکلنے والا شور رات کو نیندیں خراب کرتا ہے جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیند میں کمی اور طبعیت میں ہیجان سے ہائی بلڈ پریشر لاحق ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر سے فالج ،دل کے امراض لاحق ہونے ، دل کا دورہ پڑنے اور گردوں کے فیل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق ائیر پورٹ کے نزدیک 5 سال تک رہنے والوں میں مستقل ہائی بلڈ پریشر لاحق ہونے کے امکانات بہت زیادہ یعنی 14 فیصد ہوتے ہیں۔