تمھیں پا کر کھونا میرے بس میں نہیں
اب کوئی اور پُرونا میرے بس میں نہیں

ایک عمر تک دھویا ہے دل کے داغوں کو
اب یہ داغ دھونا میرے بس میں نہیں

جاگ چکا ہوں بہت شب کی تنہائیاں من کی
اب راتوں کو سونا میرے بس میں نہیں

خوشیوں کی آخری اُمید لے کر آیا ہوں تیرے در پر
دُعاوں میں اب رونا میرے بس میں نہیں

تیرے بعد نظر آتی نہیں مجھے کوئی منزل
کسی اور کا ہونا اب میرے بس میں نہیں

(Shayar/Poet :M. Masood)