السلام علیکم دوستو! ۔
امید ہے مزاج اچھے ہوں گے۔ میں نے 13 یا 14 مئی کو آئی فون کے مسلہ کے بارے میں ایک تھریڈ پوسٹ کیا تھا وہ موو کر کے یہیں بھیجا گیا لیکن مجھے نہیں مل سکا ۔مجبوراً مجھے یہ تھریڈ پوسٹ کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک دوست کا گفٹ کیا ہوا آئی فون جس کا ماڈل ہے
a1303
یہ چائنا اسمبلڈ ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ اس پر پاس کوڈ لگا ہوا تھا۔ جس کو میں نے آئی ٹونز سافٹ ویئر سے ختم کر دیا۔ لیکن اب کسی بھی نیٹ ورک کی سم کو قبول کرنے سے انکاری ہے بالکل امریکا کی طرح۔
میں نے جیل بریک کا آپشن استعمال کرنے کا سوچا لیکن وہاں ویب سائٹ پر ڈالروں کا چکر چلتا ہے۔ میں اس پرانے ماڈل پر اتنا خرچہ نہیں کرنا چاہتا۔ کسی نے جے وی سم کا بھی مشورہ دیا تھا جو دو ہزار میں ملتی ہے۔
اگر کوئی دوست اس سلسلے میں رہنمائی فرما دے تو عین نوازش ہو گی۔ تاکہ میں فالتو اخراجات سے بچ سکوں۔
پیشگی شکریے کے ساتھ
خیر اندیش
عبدالعزیز راقم