السلام وعلیکم دوستو
میں ایک یوایس بی میں اپنے تمام سوفٹویرز رکھنا چاہتا ہوں مگر وہ تمام فولڈرز جن میں سوفٹویرز ہوں اسے مکمل طور پر ہائیڈ کرنا چاہتا ہوں تاکہ کوئی فولڈر نظر نہ آئے۔ اب ان سوفٹویرز کو انسٹال کرنے کے لئے میں ایک پی ڈی ایف فائل بنانا چاہتا ہوں جس میں ان تمام سوفٹویرز کےلنکس ہوں۔ فائل ایسی بنانا چاہتا ہوں کے جب پی ڈی ایف فائل اوپن ہو تو اک ویلکم پیج سامنے آئے پھر اس میں سوفٹویرز کے ٹیکسٹ والا اک لنک ہو
اس پر کلک کرنے سے مجھے تمام سوفٹویرز کی کیٹیگریز نظر آئیں اور پھر کسی بھی کیٹیگری پر کلک کرنے سے اسی کیٹیگری کے سوفٹویرز شو ہوں۔ مجھے ایک ایسا طریقہ کار چاہیئے کہ وہ پی ڈی ایف فائل جس فولڈر میں بھی رکھی جائے لنکس اسی فولڈر کے مطابق استعمال میں آئیں مثال کے طور پر اگر اس پروجیکٹ پر کام میں تمام ڈیٹا ڈرائیو ڈی میں رکھ کر انجام دیتا ہوں تو تمام لنکس ڈرقئیو ڈی کے ہوں گے، لیکن اگر اس تمام پروجیکٹ کو یوایس بی میں کاپی کر لیا جائے تو تمام لنکس اسی ڈرائیو لیٹر کے ہوں۔ یعنی کسی بھی سسٹم میں لگانے سے لنکس کا کسی قسم کا ایرر نہ آئے۔
یہ میرا اپنا آئیڈیا ہے اگر کسی دوست کے پاس اسی کام کو سرانجام سینے کا کوئی اس سے بہتر حل موجود ہو تو برائے مہربانی شیئر کیجیے۔ اللہ نگہبان