حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا دور خلافت 11 سال 11 ماہ اور 18 دن تھا

حضرت عثمان رضی اللہ 18 ذی الحجہ 35 ہجری کو شہید ہوئے

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے بحری بیڑہ بنوایا

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کو ایک قرأت پر جمع کیا

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تبلیغ پر اسلام قبول کیا

مسجد نبوی کی توسیع کے لئے جگہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے خریدی

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں "بئر رومہ" کنواں 24 ہزار درہم میں خرید کر مسلمانوں کو دیا

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر کے علاوہ تمام غزوات میں شرکت کی۔

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیاں ا?ئیں اور ذوالنورین کہلائے

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ 573ء میں مکہ میں پیدا ہوئے آپ رضی اللہ عنہ کا لقب غنی تھا۔

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تیسرے اسلامی خلیفہ تھے