کوئی صاحب بتائیں کہ سب سے اچھا اینٹی وائرس کون سا ہے اور ہوسکے تو اسُ کا ڈاؤن لوڈ لنک بھی دے دیں۔ میں نے ایواسٹ انسٹال کیا تھا لیکن وہ ہر ایکژی فائل کو وائرس تصور کرتا ہے۔ اور بار بار میسج دے دیتا ہے۔ مزید یہ کہ جب پی سی کو مکمل اسکین کرواتے ہیں تو یہ خود بہ خود کچھ فائلز کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں کئی پروگرام ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ حتٰی کہ جب مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے پراپرٹی میں جا کر ڈیوائس مینجر کو کلک کرتے ہیں تب بھی وہ ایرر دیتا ہے اور کھولتا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میں نے نیو ونڈوز 7 پرافیشنل انسٹال کی ہے جو کہ پراڈکٹ کی خودبخود انسٹال کر لیتا ہے۔
شکریہ۔
رفیق موسانی