السلام علیکم
دوستو یہ تھریڈ میں ممبران کے لیے بنا رہا ہوں جو اس ویب سائٹ پر بالکل نیو ہیں اور جن کو اس سائٹ کے بارے میں بالکل بھی پتا نہیں نہ ہی انہیں یہ پتا ہے کہ اس سائٹ کو کیسے یوز کرنا ہے دوستو سب سے پہلے تو میں یہ بتا دوں کہ نیو ممبر جب اس سائٹ پر اینٹر ہوتا ہے تو اس پر کچھ پابندیاں ہوتی ہیں جو عارضی ہوتی ہیں یعنی کہ دس پوسٹ کیے بغیر آپ تھریڈ کرئیٹ نہیں کر سکتے کسی سیکشن میں تھریڈ بنانا چاہتے ہیں تو ایک پیغام آ جاتا ہے کہ آپ کی پوسٹس اتنی نہیں ہیں کہ آپ یہاں تھریڈ بنا سکیں یہ سب پابندیاں عارضی ہوتی ہیں وقت کے ساتھ ساتھ یہ سب ختم ہو جاتی ہیں یہ فورم ایک فیملی فورم ہے یہاں ہر ممبر قابل احترام ہے اس فورم میں بدنظمی پیدا نہ ہو اس لیے کچھ قوانین مرتب کیے گئے ہیں جو ہر ممبر پر لاگو ہوتے ہیں اور ان کو فالو کرنا ہم سب کا فرض ہے نیو ممبر یہ رولز نہیں پڑھتے اس وجہ سے ان سے بہت ساری غلطیاں سرذد ہوتی ہیں اس لیے ہر نیو ممبر کو سب سے پہلے ان رولز سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے

آئی ٹی دنیارولز

نیو ممبرز کے لیے ہدایات

سب سے پہلا وزٹ اس تھریڈ کا کریں اس تھریڈ کو پڑھنے کے بعد اس میں موجود سارے تھریڈز فورم میں کام کرنے کے لیے آپ کے مددگار ثابت ہوں گے

نیو ممبر ٹریننگ سینڑ

نیو ممبر کو اس بات کے بارے میں آگاہی نہیں ہوتی کہ پوسٹ کیا ہوتی ہے اور تھریڈ کسے کہتے ہیں
پوسٹ کیا ہوتی ہے اس کے لیے اس تھریڈ کا وزٹ کریں


پوسٹ کیا ہوتی ہے

سب سے پہلے اپنی پوسٹس بڑھائیں
پوسٹ بڑھانے کا طریقہ یہ ہے کہ ویب سائٹ کے سارے شعبوں کا سروے کریں اور تھریڈ ز پڑھتے جائیں اور کمنٹس کرتے جائیں اس طرح آپ کی پوسٹس میں اضافہ ہوگا او رآپ پابندیوں سے آذاد ہوتے چلے جائیں گے یہ بات بھی دھیان میں رکھیں کہ کچھ سیکشن ایسے ہوتے ہیں جن میں تھریڈ بنانے کے لیے ایک مخصوص لمٹ ہوتی ہے پوسٹ کی اس لیے جب تک وہ لمٹ آپ کراس نہ کر جائیں تب تک آپ اس سیکشن میں تھریڈ نہیں بنا سکتے اس کا بہتر حل یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنی پوسٹس بڑھائیں

تھریڈ کیا ہوتا ہے اور کیسے بنتا ہے اس کے بارے میں جاننے کے لیے اس تھریڈ کا وزٹ کریں

نیو تھریڈ کیسے بنایا جائے

نیا تھریڈ بناتے ہوئے اگر اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جس مقصد کے لیے تھریڈ بنایا جا رہا ہے وہ اسی سے متعلقہ سیکشن میں بنا یا جائے تو آپ کاکوئی بھی تھریڈ ری سائکل بن میں موو نہیں کیا جاتا ایسے تھریڈ ری سائکل بن میں موو کیے جاتے ہیں جو رونگ سیکشن میں بنا ئے جاتے ہیں یا رولز کے خلاف ہوتے ہیں اس لیے نیو ممبر کو چاہیے کہ تھریڈ بنانے سے پہلے وہ جس سیکشن میں تھریڈ بنا نا چاہتا ہے اس سیکشن کے رولز پڑھ لے تو پھر اس سے کوئی غلطی نہیں ہو گی
مثال کے طور پر
اگر آپ موبائل سے متلقہ کوئی تھریڈ بنا نا چاہتے ہیں تو اسے موبائل سیکشن میں پوسٹ کریں
پی سی سے متعلق کوئی تھریڈ بنانا چاہتے ہیں تو اس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکشن میں پوسٹ کریں
اسلام سے متعلق تھریڈ اسلام سیکشن میں بنائیں
اسی طرح ان تمام باتوں کا خیال رکھیں تو پھر آپ کا کوئی بھی تھریڈ کسی بھی سیکشن سے ری سائکل بن میں موو نہیں کیا جائےگا


اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ تھریڈ میں اردو کیسے لکھی جاتی ہے اس کے بارے میں جاننے کے لیے اس تھریڈ کا وزٹ کریں

تھریڈ میں اردو لکھیں اردو پیڈ کے زریعے

ایک ضروری بات تمام نیو ممبرز کے لیے

یہ بات تھینکس کے بٹن سے متعلق ہے اکثر ممبر ز یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے ممبرز کی جانب سے کیے گئے تھینکس سے ان کی ریپوٹیشن میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ کوئی رینک حاصل کر سکتے ہیں
ایسا بالکل بھی نہیں ہے تھینکس کا بٹن صرف اس لیے بنایا گیا ہے کہ تھریڈ ریڈر کو اگر وہ تھریڈ پسند آتا ہے تو وہ اپنی پسندیدگی کا اظہار تھینکس کا بٹن پر یس کرنے سے کر سکتا ہے اس طر ح تھریڈ سٹارٹر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہےاور اس میں مزید کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اس کے علاوہ اس بٹن کا کچھ بھی مقصد نہیں ہے اس لیے تمام نیو ممبر اس طرف سے اپنا دھیان ہٹا کر صرف اور صرف اس بات کی طرف توجہ دیں کہ وہ اس فورم کو کتنا وقت دے سکتے ہیں اس کے لیے کتنا کام کرسکتے ہیں بس یہی کام اور یہی وقت آپ کی پروموشن کراتا ہےاور آپ کو رینک ملنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےاور یہ بات دھیان میں رکھیں کہ یہ فورم اس وقت پاکستا ن کا سب سے بڑا اردو فیملی فورم ہے اور اس پر کسی ممبر کو کوئی بھی رینک ملنا اس کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ رینک صرف اور صرف محنت سے حاصل ہوتا ہے تھینکس بڑھانے سے حاصل نہیں ہوتا ہے۔


ہر ممبر کو اس بات کے متعلق جاننے کا بڑا تجسس ہوتا ہے کہ وہ وی آئی پی یا موڈ یا سپر موڈ کیسے بن سکتا ہے
اگر کسی بھی ممبر کو یہ رینک حاصل کرنا ہے تو وہ اس فورم کے لیے اپنا وقت دے اور اس کے لیے بہتر کام کرے اس وقت آئی ٹی دنیا کی ٹیم ہر ایک کے کام پر نظر رکھتی ہے اور اچھے اور محنتی لوگوں کو رینک دے کر اوپر لاتی ہے اور ان کو اس فورم کے لیے مزید اچھے اچھے کام کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے
اس بارے میں جاننے کے لیے اس تھریڈ کا وزٹ کریں

ہم وی آئی پی ،موڈ یا سپر موڈ کیسے بن سکتے ہیں

دوستو مجھے امید ہے کہ تمام ممبران اس تھریڈ سے فائدہ اٹھائیں گے اور اب ان کو یہ فورم یوز کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑےگا