ہم سے مسدد نے بیان کیا کہا،ہم سے یزید بن زریع ؓنے بیان کیا،کہاہم سے معمرؓ نے بیان کیا،ان سے زہریؓ نے،ان سے عروہ ؓنے،اور ان سے حضرت عایشہؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ فرمایا ،پانچ جانور موزی ہیں،انہیں حرم میں بھی مارا جاسکتاہے(تو حل میں بطریق اولٰی مارنا جائز ہو گا)
چوہا،بچھو،چیل،کواّ،اور کاٹ لینے والا کُتا۔

صحت انسانی کے لحاظ سے بھی یہ بھی جانور بہت مضر ہیں۔اگر انمیں سے ہر ایک جانور کو انکے مُضر اثرات کی روشنی میں دیکھا جائے تو حدیث نبوی کا بیان صاف طور پر زہن نشین ہو جائیگا

ہم سے عبدُاللہ بن مُسلمہ ؓنے بیان کیا ،انہوں نے کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی،انہیں عبدُاللہ بن دینار ؓنے اور انہیں حضرت عبدُاللہ بن عمرؓ نے ،کہا نبی کریمﷺ نے فرمایا کہہ پانچ جانور ایسے ہیں کہ اگر انہیں کوئی حالت احرام میں بھی مار ڈالے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔بچھو،کواّ،چوہا،کاٹ لینے والا کُتا اور چیل۔

(حوالہ صحیح بخاری شریف،جلد چہارم،کتاب بدءالخلق،صفحہ611)