ITDunya Eid-al-Adha 2014 Contest (Question No. 02)


آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آئی ٹی دنیا عید الضحی کونٹسٹ کے دوسرےمقابلے کے ساتھ حاضر ہوں ، اس مقابلے کی مکمل
تفصیلات آپ اس تھریڈ میں دیکھ سکتے ہیں۔


دوسرےمقابلے میں درج ذیل سوالات پوچھے جارہے ہیں ۔

سوال نمبر ایک:۔

حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والدِ محترم، والدہ ماجدہ، دادی، دادا، نانی اور نانا محترم کے کیا کیا نام ہیں؟


سوال نمبر دو:۔

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھیاں کتنی ہیں کیا نام ہیں اور اُن میں سے کون کون مسلمان ہوئیں؟


سوال نمبر تین:۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب معراج میں انبیاء کی امامت کس جگہ کرائی اور کتنی رکعتیں پڑھائیں؟



~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~


تو دوستو یوں شروع ہوا چاہتا ہے آئی ٹی دنیا عید کونٹسٹ اب درست جواب دینے والے ممبرز جیتیں گے آئی ٹی دنیا ونر رینک۔۔ کل شام اس مقابلے کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا ۔یہ بات واضح کردی جاتی ہے کہ نامکمل جواب یا ایڈٹ شدہ جواب درست تسلیم نہیں کیئے جائیں گے اور نہ ہی دوسری تیسری ٹرائی کی اجازت ہے۔ پہلی پوسٹ میں جو جواب دے دیئے وہی آپ کے فائنل جواب سمجھے جائیں گے۔۔
اس طرح اس مقابلے میں حصہ تو سب ہی ممبرز لے سکتے ہیں پر ونر رینک کے اہل صرف اور صرف وہی ممبرز ہوں گے جن کی رجسٹریشن کو کم از کم دو ماہ ہوجائیں یا وہ پہلے ٹیم ممبرز نہ ہوں۔۔
اسی طرح اس طرح کے جوابات بھی نہیں مانے جائیں گے ۔ ایگری ود فلاں یا میرا بھی وہی جواب ہے جو فلاں کا جواب ہے۔ اس مقابلے کا مقصد آپ سب کا رحجان اسلامی سوالات /معلومات کی طرف مبذول کروانا ہے بہت ہی اچھی بات ہے کہ ہمیں ایسی باتیں معلوم ہوں تو یہ سب تب ہی ہو گا جب ہم خود تحقیق کریں کسی کتاب کو دیکھیں کسی عالم سے ملیں پوچھیں صرف ایک رینک کے لئے ہم تُکے لگائیں یا بس ایگری ود فلاں یہ تو درست نہیں ہے ناں۔۔۔ امید ہے آپ سب مقابلے کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے علم میں اضافہ کریں گے۔۔۔

جزاک اللہ