السلامُ علیکم اُمید ہے کہ احباب کی عید اچھی گزر رہی ہوگی
دوستو میرا ایک دوست یہاں سعودیہ کے ایک دور دراز علاقہ میں موبائل نیٹ ورک کے کام کے سلسلے میں کئی ماہ سے گیا ہوا ہے اُس نے تین ہفتے پہلے پی آئی اے کے دفتر سے اپنی ٹکٹ خریدی تھی لیکن اب اُس سے وہ ٹکٹ کھو گئی ہے جبکہ دو ہفتے بعد اُس کی روانگی ہے تو کیا اُس کو آن لائن اپنی ٹکٹ کا پرنٹ مل سکتا ہے۔