اکثر بھائی پوچھتے ہیں کہ سام سنگ موبائلز میں اورجنل اور ریفارنیشن ، ریکنڈیشن اور کورین میں کیا فرق ہے؟
(کورین موبائل۔۔)
تو بات یہ ہے کہ کورین موبائل سو فیصد اورجنل ہوتا ہےلیکن اسمیں فرق یہ ہوتا ہے کہ اسمیں اوپر انٹینا ہوتا ہے، جس طرح ریڈیو وغیرہ میں ۔اور اسمیں 150 الفاظ سے اوپر میسج نہیں ہوسکتے اگر کرو تو وہ ملٹی میڈیا میں پلٹ جاتا ہے۔
(ریفارنیش)
موبائل وہ ہوتے ہیں جو کہ ایک دفعہ استعمال ہوچکا ہو ،مطلب ڈیمج وغیرہ۔اور انکو پھر سے ریپئر کر کہ باڈی چینج کر کہ بلکل نیے جیسا کر دیتے ہیں۔لیکن یہ باہر(دوبئی) سے ہی ایسے آتے ہیں،اور کچھ یہاں بھی ہوتے ہیں۔اب ایک مختصر طریقہ اسکا بھی بتاتی ہوں
سکرین شارٹ دیکھیں
Name:  1.png
Views: 4175
Size:  51.5 KB
Name:  2.png
Views: 4207
Size:  10.7 KB
اب اسمیں دیکھ لیں۔
Name:  3.png
Views: 4263
Size:  29.1 KB
اور اگر کسی کو اس بارے میں مزید اور رہنمائی چاہئیے ہو تو سکرین شارٹ دے سکتی ہوں۔
(ریکنڈیشن۔)
ان ماڈلز میں سام سنگ گیلیکسی سیریز سے لیکر نوکیا کے 1200اور 1202 تک شامل ہوتے ہیں۔اور یہ مال لاہور کراچی میں ہی بنتا ہے۔بڑے ماڈلز کے بورڈ ریپیئرڈ شدہ ہوتے ہیں۔بس اوپر سے باڈی چینج ہوتی ہے۔
(اورجنل موبائلز۔)
اب انمیں سب سے پہلی اور واضح بات تو بیٹری کے نیچے
Made in Korea By Samsung
Made by vietnam etc
یہ اورجنل پہ لکھا ہوتا ہے،لیکن یہ کوئی اتنی خاص بات نہیں ہے۔
دوسرا یہ کہ اس تصویر کو دیکھیں انمیں سکرین کودیکھیں تو بھی آپکو واضح فرق نظر آئیگا۔
Name:  screen test.jpg
Views: 4279
Size:  23.0 KB

اور اوجنل موبائل میں یہ ہوتا ہے کہ انکا بولڈ نمبر کرنل اور ماڈل میں جو نمبر ہو وہ ایک سا ہوتو وہ سافٹویئر اورجنل ہوتا ہے۔
اور، اورجنل ماڈل یہ کوڈذ بھی لیتے ہیں۔
*#1234# (View SW Version PDA, CSC, MODEM)
*#0*# (General Test Mode)
*#12580369# (SW & HW Info)
*#197328640# (Service Mode)
*#0228# (ADC Reading)
*#32489# (Ciphering Info)
*#232337# (Bluetooth Address)
*#232331# (Bluetooth Test Mode)

یہ کوڈز اگر آپکا موبائل لیتا ہے تو آپکا موبائل اورجنل ہے۔

بعض موبائلز کو ہیوی سافٹویئر کر کہ انکا ورجن چینج کردیا جاتا ہےتوایسے میں بُلڈ نمبر کو دیکھ کر اورجنل کی پہچان کی جاسکتی ہے۔
اس تصویر میں آپ دیکھیں،اب یہ موبائل اینڈرائیڈ ورجن میں 4،2،2شو کر رہا ہے لیکن نیچےبُلڈ نمبر میں اسکا پتہ چل جاتا ہے کہ یہ 2،3ورجن میں چل رہا ہے مطلب سافٹویئر چینج ہے۔
Name:  Fake-Samsung-Galaxy-S4-screens.jpg
Views: 4340
Size:  89.8 KB

اس تصویر میں آپکو کچھ اور بھی پتہ چل جائیگا اروجنل اور فیک کے بارے میں،
Name:  back cover.jpg
Views: 4466
Size:  119.2 KB
مزید کچھ اور طریقے
اب آپ اپنے موبائل سے یہ کوڈ ڈائل کریں#06# ٭اور آئی می نمبر چیک کریں
اب اگر آپکا 7 اور 8 ڈیجٹ نمبر اسطرح ہے
02 -----20
تو آپکا موبائل چائینہ نے بنایا ہے/
اب اگر آپکا 7اور 8 ڈیجیٹ کچھ اس طرح ہے
08--//--80
تو آپکا موبائل جرمنی نے/میں /بنایا ہے۔
اور اگر آپکا 7 اور 8 ڈیجیٹ کچھ ایسے آئے
01--//--10
تو آپکا موبائل فنلینڈ نے/میں/بنایا ہے۔
اور اگر آپکا 7 اور 8 ڈیجیٹ کچھ ایسے ہے
(----00-----)
تو آپکا موبائل اورجنل کمپنی نے ہی بنایا ہے جو کہ بیسٹ ہے۔

نوٹ؛
یہ کافی تفصیلی تھریڈ ہے ممکن ہے اسمیں کہیں ناکہیں کوئی نا کوئی غلطی ہوئی ہوگی تو ممبرز بتا سکتے ہیں اور جن ممبرز کو بھی اس بارے میں تھوڑی بہت معلومات ہوں تو وہ بھی آپ شیئر کر سکتے ہیں،مجھے تو جو تھوڑی بہت معلومات تھی میں نے شیئر کردی۔