Results 1 to 12 of 14

Thread: آپ کی وہ عادات جو جلد پر دانوں کا باعث بنتی &

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    virgo131 is offline Member
    Last Online
    28th November 2022 @ 06:08 AM
    Join Date
    25 Nov 2010
    Location
    lahore
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    144
    Threads
    39
    Thanked
    29

    Thumbs down آپ کی وہ عادات جو جلد پر دانوں کا باعث بنتی &




    کبھی کبھار چہرے پر کیل مہاسے اور دانے بننا ایک قدرتی بات ہے لیکن اگر یہ بار بار بنیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے معمالات زندگی ٹھیک نہیں جو اس طرح ہو رہا ہے اور فوراًسے پہلے آپ کو ان عادات سے چھٹکارا پانا ہوگا۔ آئیے آپ کو وہ طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ کیل مہاسوں سے بچ سکتے ہیں
    غلط مصنوعات کا چناﺅ
    کچھ کریمیں اور آئل بنانے والے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کی جلد کے لئے بہترین ہیں لیکن حقیقت میں یہ دانے اور مہاسوں کا باعث بنتی ہیں۔یہ کریمیں ہماری جلد کے مساموں کو بند کر دیتی ہیں اور نتیجہ کے طور پر کیل مہاسے نکل آتے ہیں۔ آپ کے لئے ضروری ہے کہ غیر معیاری کریموں سے اجتناب کریں۔
    سونے سے پہلے چہرے کی جلد کو صاف نہ کرنا
    اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے سے میک اپ صاف نہیںکرتیں اور یہی عادت کیل مہاسوں کا موجب بن جاتی ہے۔ جب بھی رات کو بستر پر لیٹیں تو پہلے میک اتاریں اور پھر چہرے کو اچھی طرح کلیزنر سے صاف کریں۔َ
    ایسے میک اپ کا استعمال جو جلد کو نقصان پہنچائے
    یاد رکھیں کہ میک اپ کے اجزاءکا اثر ہر جلد پر مختلف ہوتا ہے لہذا آپ میک اپ کرتے ہوئے صرف ایسے میک اپ کا انتخاب کریں جس سے آپ کی جلد پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔اگر آپ کو کسی چیز سے الرجی ہے تو ہرگز اسے مت لگائیں۔
    حد سے زیادہ چہرے کی صفائی
    کچھ لوگ چہرے کی چکنائی اس امید پر صاف کرتے ہیں کہ اس سے کیل مہاسے بن رہے ہیں لیکن وہ ایک غلطی کر جاتے ہیں کہ چہرے کو حد سے ہی زیادہ خشک رکھتے ہیں اور اس سے بھی دانے بن جاتے ہیں۔
    گندے کپڑے
    جو تکیہ آپ استعمال کرتے ہیں صاف نہیں ہے تو پھر آپ کے چہرے پر دانے بن سکتے ہیں۔ ساری رات جراثیم سے بھری ہوئی چیز پر سر رکھ کر سونے سے منفی اثرات تو ہوں گے۔ اسی طرح اپنے تولیے کو بالکل صاف رکھیں کیونکہ اس سے آپ نے اپنا چہرہ صاف کرنا ہے اور کوئی بھی گندی چیز آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوگی۔
    شیمپو اور کنڈیشنر
    آپ کے شیمپو اور کنڈیشنرکا بھی مہاسوں سے گہرا تعلق ہے کیونکہ آپ کے بال چہرے سے بار بار ٹکراتے ہیں اور اس کے جلد پر اثرات ہوتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ معیاری شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں۔
    کھانے پر توجہ
    کچھ لوگوں میں دیکھا گیا ہے کہ چاکلیٹ اور فرنچ فرائز کھانے سے جسم میں چکنائی کی مقدار بڑھتی ہے جس سے کیل مہاسے پیدا ہوتے ہیں ۔گو کہ طبی ماہرین اس سلسلے میں متضاد خیالات رکھتے ہیں لیکن اگر آپ ایسی چیزیں کھانے میں احتیاط برتیں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
    Last edited by SHonas; 31st December 2014 at 11:28 AM. Reason: font size increase

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 29th July 2018, 05:48 PM
  2. اردو ادب میں ماں کا کردار
    By Resham in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 22nd September 2016, 08:45 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •