rint
اُجلی اور نکھری جلد کے راز (حکیم محمد صدیق ۔ تحصیل چونیا ں ضلع قصور)
خالق کائنا ت کے پیدا کر دہ نظام کائنا ت کے اندر موسم خاص اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان مو سموں کے تغیر و تبدل کے جاندار اشیا ءپر منفی و مثبت اثرات کا مرتب ہو نا ایک فطری عمل ہے ۔ مو سموں کی تبدیلی کا فطری عمل موسم سرما میں انسانی جلد پر جہاں دیگر اثرات مر تب کر تاہے ان میں سے ایک جلدی خشکی بھی اہم جز ہے ۔ موسم سرما میں جلدی خشکی کے اثرات قدرتی طور پر انسانی جلد کے اندر چکنا ئی اور تیزابیت ایک خاص مقدار میں جمع ہوتی ہے اور اخرا ج کا عمل ہو تا رہتاہے جو جلد کی قدرتی حفاظت اور خوبصورتی کا باعث بنتا ہے ۔ مو سم سرما میں خشک اور سرد ہوا کی بنا پر جلد کے مسام سکڑ جا تے ہیں جن کے باعث جلد کے اندر چکنائی اور تیزابیت کے اخرا ج کا عمل متاثر ہونے سے جلد کی بیرونی پر ت خشک ہو کر پھٹنا شروع ہو جا تی ہے ۔ جلد خشک ہونے کی وجہ سے کئی اقسام کی جلدی امراض مثلاً دھدر ، چنبل اور الرجی وغیرہ جسم پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہو تاہے ۔ عام طور پر سر دہواﺅں سے سارے جسم پر جلدی خشکی کا حملہ ہو تاہے مگر خاص طور پر جسم کے وہ اعضا ءجو نہ ڈھا نپنے کے با عث سرد ی کی زدمیں آتے ہیں جیسے چہرہ ، ہا تھ اور پاﺅ ں وغیرہ متاثر ہوتے ہیں ۔ جلدی خشکی سے بچاﺅ کی احتیا طی تدا بیر مو سم سرما میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ با ہر کھلی ہو ا میں نکلتے وقت گرم لبا س کا استعمال کیا جائے اور مو سم سرما میں ہا تھ ، پا ﺅ ں کو اچھی طر ح گرم ملبو سا ت سے ڈھا نپنے سے سر د ی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے ۔ عمومی طور پر سائیکل ، موٹر سائیکل ، رکشہ وغیرہ پر سفر کرنے والے جہا ں تیز رفتا ری کا مظاہر ہ کر تے ہیں ۔ وہا ں مو سم سرمامیں جسم کو سردی سے بچانے کے لیے گرم کپڑو ں کا اچھی طر ح استعمال نہیں کرتے جس سے جلدی خشکی سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ لہٰذاایسی صورت میں گر م لبا س مثلا ً گرم ٹو پی ، گر م چا د ر، دستانہ اور جرابیںوغیرہ استعمال کرکے سردی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتاہے ۔ مو سم سرما میں ہلکی پھلکی ورزش جلدی امراض سے بچا ﺅ میں معا ون ثابت ہو تی ہے ۔ لیکن ورزش سخت سر دی میں اور کھلے صحن یا تیز ہوا میں نہیں کرنی چاہیے ۔ بلکہ بند اور گرم کمرے میں ورزش کرنے سے جلد میں نرمی اور خوبصورتی پیدا ہو تی ہے۔ خوبصورت نرم اور صحت مند جلد کے لیے ضرور ی ہے کہ رات کو سونے سے پہلے چہرہ ، ہا تھ اور پاﺅ ں پر سادہ ویزلین یا کو لڈ کریم یا لو شن وغیرہ استعما ل کیا جائے جب کہ طبی نقطہ نظر سے سب سے بہتر اور مفید علا ج بادام روغن ، روغن گل ،روغن زیتون ، روغن سور ج مکھی یا گلیسرین وغیرہ کا استعمال ہے کیونکہ ما رکیٹ میں دستیا ب کریم ، لو شن وغیرہ کا مسلسل استعمال بھی جلد پر منفی اثرا ت مرتب کر تاہے لہٰذا روغنیا ت یا گلیسرین جلد کی خشکی کا بے ضرر اور مفید ترین علا ج ہے ۔ موسم سرما میں جلدی امراض سے بچنے کے لیے جسمانی صفائی ہلکی پھلکی ورزش ، متوازن غذا ، تا زہ پھلو ں کا استعمال اور سب سے بڑھ کراللہ کا ذکراور درود شر یف سے لگا ﺅ آپ کی شخصیت کو خوبصورت اور با وقار بنا تا ہے ۔ چند مفید اور مجر ب طبی ٹوٹکے (1)انڈے کی زردی دو عدد ۔ روغن سور ج مکھی آدھی پیالی ۔ میٹھا تیل آدھی پیا لی ۔ وٹامن اے ڈی (روغن ما ہی)1 چمچ ۔ سرکہ 1 چمچ ۔عطر گلاب چار قطرے ۔ تر کیب تیا ری زردی کو خو ب پھینٹ کر تیل ملاتے جائیں اور خو ب یکجان کریں آخر میں سر کہ، عطر اور روغن ماہی شامل کریں۔ یہ جلدی خشکی کا مفید و مجر ب نسخہ ہے ۔ (2 )روغن با دام بیس گرام ، شہد بیس گرا م ، انڈے کی زردی بیس گرام ، تینو ں اجزا بر ابر وزن لے کر خو ب یک جان کر کے را ت کو سو نے سے قبل ہا تھ پاﺅ ں پر لگائیں اور اوپر جرابیں دستانے جو سو تی ہو ں، پہن لیں ۔ صبح اٹھ کر نیم گر م پا نی میں ایک چمچہ سرکہ ملا کر دھوڈالیں ۔ ہاتھ پاﺅ ں کے کھردرے پن اور خشکی میں از حد مفید ہے ۔ (3 )بالائی دس گرام ، روغن با دام دس گرام ، لیمو ں کا رس دس گرا م ، خو ب یک جا ن کریں اور بعد میں گلیسرین پانچ گرام ، عرق گلا ب پانچ گرام ملا ئیں ۔ حسب دستور رات کو استعمال کریں ۔جلدی خشکی میں مفید ہے ۔ (4 )مغز با دام بیس عدد ۔ رات کو پانی میں بھگو دیں صبح اٹھ کر ان کا چھلکا اتار کر سفید مغز پانی میں پیس کر لئی سی بنا لیں اور اس میں ایک چمچہ شہد ملا کر ہا تھ ، گر دن اور چہرے پر لگائیں اور ایک گھنٹہ بعد نہا لیں ۔ جلد کونرم ، ملا ئم اور خوبصورت بناتا ہے ۔ روغن خاص اصلی با دام روغن 50 گرام، سر سو ں کاروغن 50 گرام ، روغن گری 50 گرام ، روغن زیتون 50 گرام اور عطر گلاب 10 قطرے خوب یک جان کریں ۔ یہ روغن جلدی خشکی کے علا وہ با لو ں کو چمک دار اور مضبو ط بھی کر تاہے ۔ سر کی خشکی کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ آب بر گ گیندہ مو سم سرما میں ہا تھ پاﺅ ں کا خشکی کے باعث پھٹ جانا یا سیا ہ ہو جا نا کے لیے آب برگ گیندہ انتہائی مفید ہے۔ بلکہ داد کو بھی مفید ہے جو موسم سرما میں خشکی سے ہو ۔