Results 1 to 8 of 8

Thread: بزم اردو لائبریری کی اینڈروئیڈ ایپ

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Arslan.Ahmad's Avatar
    Arslan.Ahmad is offline Advance Member
    Last Online
    6th October 2022 @ 12:06 PM
    Join Date
    03 Feb 2015
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,323
    Threads
    82
    Credits
    1,945
    Thanked
    124

    Default بزم اردو لائبریری کی اینڈروئیڈ ایپ


    کچھ ہی سال قبل کی بات ہے کہ ہم موبائل فون صرف بات چیت اور ٹیکسٹ میسج کے لیے استعمال کرتے تھے، موبائل فون میں ایک یا دو گیم ہوا کرتے تھے اور موبائل فون رکھنا بڑے اسٹیٹس (Status)کی بات سمجھی جاتی تھی۔ یہ اس لئے بھی کہ موبائل فون سے گفتگو بہت مہنگی پڑتی تھی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے اچانک موبائل فونز کی دنیا میں ایک انقلاب رونما ہوا۔ پہلے رنگین موبائل بازار میں آئے، پھر موبائل کمپنیوں نے کچھ تحقیق کر کے مزید خصوصیات والے موبائل فون مارکیٹ میں جاری کیے۔ لیکن ایپل اور اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کے تعارف کے ساتھ ہی موا صلاتی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہو گیا۔
    آپ کااسمارٹ فون ایک کرامتی آلہ بن گیا۔ دنیا کی کوئی بھی معلومات چاہیے ہو، اپنے فون پر انگلیاں گھمائیے، فوراً معلومات حاضر۔ چاہیں نئی پرانی چیزوں کی خرید و فروخت ہو یا بینک کے ٹرانسیکشنز، کسی بین الاقوامی تجارتی ادارے سے متعلق معلومات حاصل کرنی ہو یا کسی سرکاری دفتر کا فارم حاصل کرنا ہو یہ سب کام اسمارٹ فون سے ہونے لگے۔




    اسمارٹ فون کی اہمیت اور اس سے مستفیذ ہونے والے بڑے طبقہ کو دھیان میں رکھ کر مختلف زبانوں کے فروغ کے لیے کام کرنے والے اشخاص بھی آگے آئے اور مختلف زبانوں کی جامع لغات ، وسیع ترین لائبریریاں اور زبانوں پر عبور حاصل کرنے کے لیے مختلف ایپس متعارف کروائی گئیں۔
    اسمارٹ فون کی دنیا میں اردو کے پرستاروں نے بھی قدم رکھا اور زبان و ادب کی خدمت کے لیے بہت ساری ایپس متعارف کروائیں۔ لیکن ان ایپس کا جائزہ لینے کے بعد ایک حقیقت سامنے آتی ہے کہ لغات، تفاسیر و تلاوت قرآن، احادیث و اور دیگر کچھ اہم ایپس کو چھوڑ کر باقی بہت ساری ایپس غیر معیاری او ر ناقابل استعمال ہیں۔


    ردو کتابوں کی جہاں تک بات کی جائے تو تقریباً تمام ہی ایپس اپنے امیج فارمیٹ کی وجہ سے صارفین کو راغب کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ لیکن حال ہی میں’’بزم اردو لائبریری‘‘ کے نام سے گوگل پلے اسٹور میں ایک ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو محبان اردو کے لیے کسی نعمت غیر متبرقہ سے کم نہیں۔ اس لائبریری میں ہزاروں دینی علمی اور ادبی کتب جمع کر دی گئی ہے۔ لائبریری ایپ کی سب سے بڑی خصوصیت کتابوں کا یونی کوڈ فارمیٹ میں ہو نا ہے۔

    یونی کوڈ فارمیٹ کی وجہ سے کتاب کے صفحات کو ڈاؤن لوڈنہیں کرنا پڑتا بلکہ پوری کتاب چند ساعتوں میں موبائل فون میں نظر آنے لگتی ہے۔ اس لحاظ سے 2جی جیسے سست رفتار کنکشن والوں کے لیے بھی یہ ایپ انتہائی مفید ہے۔ چونکہ یہ کتابیں تصویری اردو کی بجائے متن میں دستیاب ہیں اس لیے فیس بک وغیرہ پر اقتباس شیئر کرنے کے لیے آپ جو چاہیں ٹیکسٹ کاپی بھی کر سکتے ہیں۔

    اس ایپ کی دوسری بڑی خصوصیت کتابوں کا جملہ حقوق سے آزاد ہونا ہے۔ عام طور پر انٹرنیٹ پر پائی جانے والی لائبریریوں میں مصنّفین و ناشرین کے حقوق کا پاس و لحاظ نہیں رکھا جاتا لیکن اس ایپ میں شامل کتابیں مصنّفین کی اجازت کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔ جو پرانی کتابیں جملہ حقوق سے آزاد ہو جاتی ہیں ان کتابوں کو لائبریری سے منسلک رضاکار دوبارہ یونی کوڈ فارمیٹ میں ٹائپ کرتے ہیں اور بعد میں یہاں اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔


    یپ میں موجود تمام کتابوں کو دین و مذہب ، نثری ادب ، شعری ادب ، بزم اطفال اور متفرقات کے تحت زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دین و مذہب میں کسی ایک مسلک کی نمائندگی کرنے کی بجائے اس ایپ میں تمام مکاتب فکر کی کتابیں جمع کی گئی ہیں۔
    چونکہ کتابوں کی جمع و ترتیب اور انتخاب میں حیدرآباد کی مشہور علمی و ادبی شخصیت مجاہد اردو محترم اعجاز عبید صاحب نے کلیدی رول نبھایا ہے اس لیے اردو ادب کی تمام تر کتابیں انتہائی معیاری ہیں۔
    اب تک بزم اردو لائبریری محض ویب سائٹ پر دستیاب تھی جسے اب بھی بغیر اس ایپ کے بھی اس پتے پر کمپوٹر یا موبائل فون کے براؤزر کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:
    http://lib.bazmeurdu.net
    لیکن اس ایپ کی وجہ سے با آسانی موبائل فون پر بھی کتابیں پڑھی جا سکیں گی۔


    تاریخ میں اپنا کارنامہ رقم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وسائل کے بغیر محض یقین پیہم اور جہد مسلسل کو بروئے کار لاکر کچھ کر دکھایا جائے۔ بزم اردو لائبریری کی ویب سائٹ اور اینڈروئیڈ ایپ اسی کی ایک مثال ہے کہ ایک ماہر ارضیات (اعجاز عبید، حیدرآباد‘انڈیا) نے اردو یونی کوڈ کتابوں کی جمع و ترتیب و تدوین کا ذمہ اپنے سر لیا اور ایک ڈاکٹر ( سیف قاضی، منماڑ) نے اپنی ذاتی لگن اور محنت سے تکنیکی ٹیم کی عدم موجودگی میں نہ صرف ویب سائٹ تیار کی بلکہ اینڈروئیڈ ایپ تیار کر کے اردو ادب کے اس سرمایہ کو آپ کے موبائل تک پہنچا دیا۔
    امید قوی ہے کہ خادمین زبان و ادب کی س طرح کی کوششوں کو سراہا جائے گا اور ایک بڑا طبقہ اس ایپ سے مستفیذ ہوگا۔ محبان اردو کے لیے یہ ایپلی کیشن بالکل مفت دستیاب ہے


    Attached Images Attached Images    

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 27th January 2022, 09:19 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 9th December 2015, 08:21 AM
  3. Replies: 9
    Last Post: 10th May 2014, 01:35 PM
  4. Replies: 10
    Last Post: 25th July 2011, 06:53 PM
  5. ترانہ اردو
    By phototech81 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 8
    Last Post: 28th November 2010, 02:05 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •