دوستو آج کا ٹوپک آپ سب نے ٹائیٹل سے پڑھ ہی لیا ہوگا، کہ

چاند کیا ہے؟؟؟

چاند، ہماری زمیں کا واحد سیارچہ ہے جو تقریبا" 4 ارب سال سے اس کے گرد گردش کررہا ہے.
اس چٹانی کرے کا قطر تقریبن 2,160 میل یعنی
‏‎3,‎476‏ کلو میٹر ہے.
زمین کا قطر اس سے چار گنا بڑا ہے.


سائنس دانوں کا خیال ہے کہ چاند کبھی زمین کا ہی حصہ تھا.
بہت عرصہ قبل، مریخ کی جسامت کا ایک سیارہ، زمین سے آٹکرایا تھا.
اس ٹکراؤ کے نتیجے میں، زمین کی پگھلی ہوئی چٹانیں ایک الگ کرے کی صورت اکٹھی ہوگئیں اور رفتہ رفتہ ٹھنڈی ہوکر ٹھوس شکل اختیار کر گئیں، یوں چاند کی تخلیق ہوئی.‏
چاند کی سطح پر چٹانی ملبوں کے حصے اور شہابیے ٹکرانے کے باعث جا بجا گڑھے پڑھ چکے ہیں.‏


حوالہ= ہر سوال کا جواب، کلام ایجوکیشنل بکس، صفحہ نمبر: 388


آپ کے ریپلے کا انتظار رہے گا.‏‎