السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
.
آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
--------
حج کی احادیث
--------
اللہ تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ:
"یعنی حج و عمرہ کو اللہ کےلے پورا کرو
[ پ۲--البقرہ:۱۹۶]
--------
حدیث
--------
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ" جس نے حج کیا اور حج کی درمیان رفث[فحش کلام] اور فسق نہ کیا وہ اس طرح گناہوں سے پاک صاف ہوکر لوٹا جیسے اس دن کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہواتھا--
[ صحیح البخاری-کتاب الحج- باب فضل الحج المبرور-ج ۱-ص ۰۱۲]
--------
حج و عمرہ محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کرتے ہیں جیسے بھٹی لوہے اور چاندی سونے کے میل کو دور کرتی ہے اور حج مبرور کا ثواب جنت ہی ہے
[سنن الترمذی- کتاب الحج-باب ماجاء فی ثواب الحج والعمرۃ-ج۲-ص ۲۱۸]
--------
شکریہ
Bookmarks