__________

۔۔۔۔۔السلام و علیکم ورحمتﷲ وبرکاتہ۔۔۔۔۔

Dear ITd Members
Name:  password_1.jpg
Views: 17137
Size:  33.0 KB

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ پاسورڈ آپ کی سیکورٹی کے لیئے کتنا اہم اور ضروری ہے۔۔۔۔اگر آپ کا پاسورڈ گیا تو سب کچھ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد ایک سٹرونگ پاسورڈ بناتے ہیں۔۔۔۔۔لیکن اس کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔
Pasword
محفوظ رکھنے کے لیئے ضروری ہدایات



پیارے دوستو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاسورڈ کو لکھ کر رکھنا انتہائ خطرناک ہے۔۔ہوشیار رہیے اور اس حرکت سے باز رہیے۔۔۔کسی بھی شخص کو ہرگز اپنے پاسورڈ سے آگاہ مت کریں۔۔۔چاہے کوئ اس بارے میں آپ سے کتنی ہی جرح کیوں نہ کرے۔۔۔
اس قسم کے ایک اور خطرے سے بھی ہوشیار رہیئے۔۔۔جسےسوشل انجینیئرنگکہا جاتا ہے۔۔عام طور پر اس میںٹیلی غون یا ایمیل کے زریعےآپ کی ذاتی معلونات۔۔اکاؤنٹ کی تفصیلات۔۔اور پاسورڈ وغیرہ کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔۔۔۔ان حربوں سے خاص طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔۔۔کیونکہ اس طرح کی ٹیلی فون کال یا ای میل آپ کوایسے افراد کی طرف سے بھی موصول ہو سکتی ہے۔۔۔جو خود کو ان اداروں کا نمائندہ ظاہر کریں۔۔جس کی خدمات آپ استعمال کر رہے ہیں۔۔۔جیسےانٹرنیٹ سروس پروائیڈر۔۔آپ کا بینکیا جہاں آپ کام کرتے ہیں۔۔۔اس قسم کی ٹیلی فون کال۔۔یا ایمیل کے جواب میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم مت کریںچاہے یہ قانونی اور جائز ہی کیوں نہ دکھائ دیتے ہوں۔۔۔
کئ سافٹویئر پاسورڈ کو محفوظ کرنے کا آپشن مہیا کرتے ہیں۔۔۔جس کا مقصد یوزر کے لیئے آسانی پیدا کرنا ہے۔۔۔اس کام کے لیئے مختلف قسم کے سافٹویئر مختلف طریقہ کار استعمال کرتے ہیں۔۔۔
کچھ پروگرام پاسورڈ کوعام ٹیکسٹ فائل میں بنا کسی انکرپشن کے سادہ ٹیکسٹ کے طورپر محفوظ کرتے ہیں۔۔۔۔۔
کوئ بھی ایسا شخص جس کی رسائ آپ کے کمپیوٹر تک ہے وہ آپ کا پاسورڈ آسانی سے معلوم کر سکتا ہے۔۔۔۔۔

اگر آپ پبلک کمپیوٹر۔۔۔۔انٹر نیٹ کیفے کالج لیبارٹری یا لائبریری کا کمپیوٹر استعمال کرہے ہیں۔۔۔تو کام ختم کرتے وقتاکاؤنٹ
Log Out
ضرور کریں۔۔۔اسی طرح آپ دفتر شیئرڈ کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں تو اپنی زاتی معلومات اور پاسورڈ کے تحفظ کے لیئے اپنا اکاؤنٹ


Log Out
ضرور کریں۔۔۔۔
ڈیئر ممبرز۔۔۔۔۔۔آپ ان اصولوں اور ہدایات کی روشنی میں ایک عمدہ پاسورڈ تیار کر سکتے ہیں۔۔۔

پاسورڈ منتخب کرتے وقت ان باتوں پر عمل کریں
Very Important

Name:  SafeWalletLogo.png
Views: 16456
Size:  80.2 KB

۔۔ایسا پاسورڈ منتخب کریں جس کو کریک کرنا۔۔یابوجھنا انتہائ مشکل ہو۔۔لیکن اسے باآسانی یاد رکھ سکیں۔۔
۔۔پیچیدہ پاسورڈ کی تشکیل کے لیئےکسی جملے کو بطورِ مخفف استعمال کریں اور اسے یاد رکھنے کے لیئے
Mnenomics
طریقہ استعمال کریں
۔۔پچھلے نکتہ کی بنیاد پر تشکیل کردہ پاسورڈ کو مزید پیچیدہ بنانے کے لیئے اس میں چھوٹے بڑے حروف۔۔۔ہندسے اور خاص حروف استعمال کریں
۔۔اپنے پاسورڈ کو ہر تین ماہ بعد لازمی تبدیل کریں۔۔ڈیئر منبرز۔۔ہر اکاؤنٹ اور سروس کے لیئے منفرد پاسورڈ منتخب کریں۔۔
۔۔اگر آپ کو شک ہو کہ آپ کا پاسورڈ کریک کر لیا گیا ہے۔۔۔تو اسے فوراََ تبدیل کریں۔۔
۔۔اپنے پاسورڈ میں کم از کم آٹھ خروف ضرور استعمال کریں۔۔

پاسورڈ منتخب کرتے وقت ان باتوں سے بچیں
Very Important


سادہ روایتی اور اکاؤنٹ کی معلومات پر مبنی پاسورڈ کبھی مت رکھیں۔۔
ذاتی معلومات پر مبنی پاسورڈ کسی صورت میں استعمال نہ کریں۔۔
اپنا پاسورڈ کسی سے بھی کسی بھی حالت میں شیئر مت کریں۔۔اور نہ ہی ٹیلی فون یا ای میل کے زریعے کسی کو بتائیں۔۔۔
پاسورڈ کو لکھ کر۔۔مانیٹر یا سی پی یو پر یا میز ی دراز میں چپھانے سے گریز کریں۔۔۔پاسورڈ لکھ کر ہی نہ رکھیں۔۔۔
ایک پاسورڈ کو ایک سے زیادہ ویب سائٹ پر استعمال مت کریں ۔۔خاص کر
آئ ٹی دنیاپر آپ کی آئ ڈی کاپاسورڈ
Note..,..نوٹ
ان اصولوں اور ہدایات پر عمل پیرا ہو کر اپنے پاسورڈ کو پیچیدہ بنا سکتے۔۔۔اور خاصا مشکل بھی۔۔۔۔
امید ہے آپ ان باتوں پر ضرور عمل کریں گے۔۔۔اور اپنے پاسورڈ کی کیئر ضرور کریں گے
والسلام
آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام