السلام و علیکم ورحمتﷲ وبرکاتہ


ڈیئر دوستو۔۔۔۔۔۔

آج کا ٹاپک ہے

وائ فائ روٹر رکھنے کی صحیح جگہ۔۔۔۔اور وائ فائ سپیڈ میں حیرت انگیز اضافہ

||||||||||||||||||||||||||||


آپ نے بھی مشاہدہ کیا ہوگا کہ اکثر گھر میں کبھی وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہوجاتی ہے تو کبھی انتہائی سست۔۔۔ دوسری ڈیوائس کے وائی فائی نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے علاوہ ا س کی وجہ وائی فائی راؤٹر کا صحیح جگہ پر نہ ہونا بھی ہے۔۔۔۔

انٹرنیٹ راؤٹر کو غیر نمایاں جگہ پر رکھنے سے بھی انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔۔۔۔
انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کے لیے راؤٹر کو صحیح جگہ پر رکھنے کے حوالے سے بھی کچھ ٹپس پیش کر رہا ہوں ۔۔۔
بہترین انٹرنیٹ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل امور کا خیال رکھیں۔۔۔


راؤٹر کو مرکزی جگہ پر رکھیں

ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ راؤٹر کو گھر کے ایک کونے میں رکھ دیں تاکہ تاروں کا مسئلہ آسانی سے حل ہوسکے۔ ۔۔۔
راؤٹر کو مرکزی جگہ پر رکھیں۔۔۔۔
ہوسکے تو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں سے راؤٹر آپ کی نظروں میں رہے۔۔۔

راؤٹر کے گرد دھاتی اشیاء رکھنے سے اجتناب کریں
دھاتی اشیاء الیکٹرومیگنٹ ویوز کو منتشر اور ضائع کرتی ہے۔ اس لیے راؤٹر کو کچن میں تو بالکل نہ رکھیں۔۔۔

کنکریٹ اور دیواریں بھی دشمن ہیں
کنکریٹ اور دیواریں الیکٹرومیگنٹ کو جذب کرلیتے ہیں۔۔۔
جیسن کے مطابق دیواروں کی نسبت فرش یا چھت کے قریب کی جگہ سگنلز کی ترسیل کے لیے زیادہ بہتر ہے۔۔۔

راؤٹر کو مائیکروویوز کے ساتھ نہ رکھیں
اگر راؤٹر مائیکروویوو کے ساتھ رکھا ہو اور آپ کچھ گرم تو وائی فائی کے سگنل ایک دم غائب ہوجائیں گے۔۔۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مائیکروویوو بھی وہی فریکوئنسی استعمال کرتے ہیں جو راؤٹر کرتے ہیں۔ مائیکروویوو اگر راؤٹر کے سگنل کو بالکل ختم نہ کریں تب بھی بہت حد تک منتشر ضرور کر دیتے ہیں۔۔۔۔


راؤٹر کو اونچے مقام پر رکھیں

راؤٹر سے خارج ہونے والی ریڈیو ویوو اپنے اخراج کے مقام سے نیچے کی طرف جاتی ہیں۔۔۔
راؤٹر کو اونچی جگہ پر رکھنے سے انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ ہوگی۔۔۔

اینٹینا اوپر رکھیں
بہتر انٹرنیٹ کے لیے راؤٹر کا اینٹینا اوپر رکھیں۔ اگر راؤٹر میں دو اینٹینا ہوں تو ایک کو اوپر کر دیں اور دوسرے کو سائیڈ میں ۔۔۔
اگر راؤٹر کے ساتھ اینٹینا نہ ہوں تو اسے ایسے ہی رکھیں، جیسے کمپنی نے انہیں رکھنے کے لیےبنایا ہے۔۔۔


راؤٹر کو لوگوں کے قریب نہ رکھیں


پانی وائی فائی سگنلز کی مزاحمت کرتا ہے اور انسان میں زیادہ تر پانی ہی ہوتا ہے۔۔۔
ا س لیے رش میں وائی فائی کے سگنلز بہتر طور پر کام نہیں کرتے اور انسانی جسموں کی وجہ سے منتشر ہوجاتے ہیں۔ ۔۔



ایپلیکیشن


اس حوالے سے ایک ایپلیکیشن بھی دستیاب ہے
جس میں اپنے گھرکا فلور پلان اپ لوڈ کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکٹرومیگنٹ ویوز گھر میں کس طرح پھیلے گی۔۔۔۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے تھوڑا سا ریاضی دان ہونا بھی ضروری ہے اور یہ ایپلی کیشن بھی مفت نہیں۔۔۔
اگر آپ کچھ حد تک ریاضی دان ہیں اور 105روپے خرچ کر سکتے ہیں تو اس ایپلی کیشن کو اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں۔۔۔۔
https://play.google.com/store/apps/d...ole.wifisolver

ڈیئر ممبرز۔۔۔۔
وائ فائ کے سگنل اپ ڈاؤن ہوتے رہتے۔۔۔آپ یہ میتھڈ چیک کریں۔۔۔
والسلام۔۔۔۔آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام