السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

OFFICIAL SITE

پیارے دوستوں، امید کہ سب بالکل ٹھیک ہونگے، ٹیکنالاجیکل نیوز کا دورہ کرتے ہوئے ایک چیز دکھی تو سوچا آپ دوستوں سے بھی شیئر کردوں میں، بالکہ اس کا تعارف کرادوں میں آئی ٹی ڈی ممبران کے ساتھ


یہ ایک آپریٹنگ سسٹم ہے، جس طرح ہم ورچوئل مشینس وغیرہ میں اپنی ونڈوز کے اندر دوسری ونڈوز یا ورچوئل باکس سافٹویئر کا استعمال کرکے ونڈوز کے اندر لینکس وغیرہ چلاتے ہیں ویسے ہی، لیکن بالکل نئے قسم کا آپریٹنگ سسٹم


یہ جاوا اسکرپٹ پروگرامنگ لینگویج میں بنایا گیا ہے، اور یہ پروگرامنگ لینگویج براؤزرس میں استعمال کی جا سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ یہ پورا کا پورا آپریٹنگ سسٹم اپنے براؤزر کے اندر استعمال کر سکتے ہیں

اس سافٹویئر کا نام او ایس ڈاٹ جے ایس رکھا گیا ہے اور اب تک اس میں کافی مثبت تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں، عام استعمال کی اپلیکیشنس جیسے کہ کلکیولیٹر، نوٹ پیڈ، پی ڈی ایف ریڈر، ون ڈراوئی، گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، ورڈ پیڈ، میوزک پلیئر، پینٹ اور جی ٹالک چیٹنگ سسٹمس وغیرہ اس میں شامل کردیے گئے ہیں

اسکیرن شاٹ اور آفیشن سائیٹ دستیاب ہے، اگر آپ انسٹال کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں اپنے پی سی پر تاکی جب چاہیں اسے استعمال کر سکیں