Results 1 to 12 of 25

Thread: گوگل کا خفیہ منصوبہ

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    AliMagicians's Avatar
    AliMagicians is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2018 @ 06:12 AM
    Join Date
    18 Mar 2015
    Location
    In HearT
    Gender
    Male
    Posts
    1,384
    Threads
    186
    Credits
    2,794
    Thanked
    97

    Post گوگل کا خفیہ منصوبہ






    ایک طرف ڈرون طیارے تباہی اور ہلاکت کی علامت بن چکے ہیں تو دوسری طرف اسی ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے استعمال کرنے کا عزم رکھنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھی ڈرون طیاروں کو انسانی فلاح کے لئے استعمال کرنے کا ایک بہت بڑا منصوبہ متعارف کروادیا ہے، جسے ”سکائی بینڈر پراجیکٹ“ کا نام دیاگیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون طیارے استعمال کئے جائیں گے جو کہ عام طیاروں کی نسبت کہیں زیادہ بلندی پر )تقریباً 60 ہزار سے 90 ہزار فٹ( تک پرواز کریں گے اور ان کے ذریعے انٹرنیٹ کے تیز رفتار سگنل دنیا کے دور دراز ترین علاقوں تک بھی پہنچائے جائیں گے۔
    گوگل نے اپنے اس منصوبے کی تفصیلات کو دنیا کی نظروں سے خفیہ رکھا ہے اور حال ہی میں یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ نیو میکسیکو کے علاقے میں اس پراجیکٹ سے متعلقہ خفیہ تجربات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان تجربات میں انتہائی بلندی پر پروازکرنے والے ڈرون طیاروں کے ذریعے ”ملی میٹر ویو ریڈیو ٹرانسمیشن“ نامی ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ یہ ہائی فریکونسی لہریں ڈیٹا کی بہت بڑی مقدار کو موجودہ 4G LTE کی نسبت 40 گنا زیادہ رفتار کے ساتھ منتقل کرسکتی ہیں۔گوگل کے علاوہ نوکیا اور کئی دیگر موبائل نیٹ ورک بھی اس ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے دستیاب ہونے پر کئی گھنٹوں پر مبنی ویڈیوز بھی پلک جھپکتے میں ڈاﺅن لوڈ ہوجایا کریں گی اور اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے نیکسٹ جنریشن ویڈیو، یعنی 8Kبھی حقیقت کا روپ دھارسکے گی۔ یہ ویڈیو موجودہ HD ویڈیو سے 16 گنا زیادہ واضح اور صاف ہوگی۔
    گوگل کے انٹرنیٹ ڈرون پراجیکٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے دنیا کے ان دور دراز اور پسماندہ ممالک تک انٹرنیٹ پہنچانے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا کہ جہاں تاحال لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں یا سست رفتار انٹرنیٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔::

    Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
    Attached Images Attached Images     
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Similar Threads

  1. خلیفہ کیسے منتخب ہوگا
    By talhaghazi in forum Baat cheet
    Replies: 3
    Last Post: 17th September 2013, 11:44 AM
  2. Replies: 16
    Last Post: 4th January 2013, 07:06 PM
  3. وہ لوگ قیامت کے دن بے خوف ہوئےگے
    By amjadattari in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 8
    Last Post: 27th July 2011, 01:19 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 12th July 2011, 07:46 AM
  5. Replies: 57
    Last Post: 8th January 2010, 03:10 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •