بھارت میں اسمارٹ فونز کی صرف 500 روپے قیمت میں فروخت 17 فروری سے ہوگی جو مقامی کمپنی بھارتی وزیراعظم کے ایک پروگرام کے تحت فروخت کرے گی۔بھارت کمپنی کے مطابق اسمارٹفون کا کانام ’’فریڈم 251 ‘‘ ہے جس کی قیمت 500 روپے ) پاکستانی 750 روپے( ہے اور اس وقت بازار میں دستیاب اسمارٹ فون کی قیمت کم ازکم 2 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اس سے ایک سال قبل انڈیا کی ریلائنس کمیونیکشن کمپنی کے انیل امبانی نے 999 روپے کا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کیا تھا تاہم رنگنگ بیلزکے مطابق یہ ملکی سطح پر تیارکردہ پہلا اسمارٹ فون ہے لیکن کمپنی نےاس کی مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سستے اسمارٹ فون کی فروخت دراصل وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس پروگرام کے تحت ہے جس میں وہ آخری عام آدمی کو ملکی ترقی کے ثمرات پہنچانے چاہتے ہیں۔واضھ رہے کہ بھارت اسمارٹ فون اور الیکٹرانک آلات کی ایک بڑی مارکیٹ ہے لیکن اب بھیاسمارٹ فون کی قیمت زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔