Quote Yaseen Ahmad said: View Post
۔۔۔۔السلام و علیکم ورحمتﷲ وبرکاتہ۔۔۔۔۔

دوستو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں آپ کی خدمت میں یہ چار اینڈرائڈ ایپلیکیشن پیش کر رہا ہوں۔۔۔۔جن سے آپ موبائل ہارڈویئر ٹیسٹنگ کر سکتے ہیں

اگر آپ کے پاس اینڈروئیڈ سمارٹ فون ہے اور آپ اپنے فون کے ہارڈ وئیر کے بارے میں جاننا بھی چاہتے ہیں تویہ چار ایپلی کیشن اس حوالے سے آپ کی تمام ضروریات کےلیے کافی ہیں۔یہ ایپلی کیشن سیکنڈ ہینڈ سمارٹ فون خریدتے ہوئے زیادہ کام آتی ہیں۔

~~~~~~~~~~~~~~

AnTuTu Tester

Name:  2015-12-01--22_32_47.jpg
Views: 5391
Size:  98.3 KB

اس ایپلی کیشن کو AnTuTu بینچ مارک بنانے والوں نے ہی بنایا ہے۔۔۔۔۔ AnTuTu Tester میں ایک بیٹری ٹسٹ سکرپٹ ہےجسے کئی گھنٹوں تک چلا کر بیٹری کا سکور معلوم کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔اس کے علاوہ اس سے ملٹی ٹچ ٹسٹ، ایل سی ڈی ٹسٹ اور بہت سے دوسرے ٹسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔۔۔۔۔۔
https://play.google.com/store/apps/d...droidsensorbox

فون ڈاکٹر پلس
Name:  2015-12-01--22_34_04.jpg
Views: 5260
Size:  73.4 KB
یہ ایپلی کیشن آئی او ایس کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن سے 25 کے قریب موبائل ٹسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ان ٹسٹوں میں بلوٹوتھ، جی پی ایس، 3 جی اور 4 جی وغیرہ کے ٹسٹ شامل ہیں۔اس ایپلی کیشن کے کچھ فیچر کو ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔۔۔۔۔
https://play.google.com/store/apps/d...es.phonetester

فون ٹیسٹر
Name:  2015-12-01--22_35_26.jpg
Views: 5269
Size:  58.0 KB

یہ ایپلی کیشن بھی سنسر، وائی فائی، ٹیلی فونی، کیمرا اور بہت سی دوسری چیزوں کو ٹسٹ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس ایپل کیشن کی سب سے خاص خوبی یہ ہےکہ اسے اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کے لیے بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔۔۔۔۔
https://play.google.com/store/apps/d...honeDoctorPlus
سینسر باکس
Name:  PicsArt_12-01-10.40.40.jpg
Views: 5270
Size:  17.7 KB

اگر آپ موبائل کے صرف سنسر زکو جانچنا چاہتے ہیں تو یہ یپلی کیشن بہترین ہے۔ اس ایپلی کیشن سے
gyroscope
لائٹ سنسرز orientation sensor
proximity sensor
،درجہ حرارت کے سنسر،
accelerometer ، آواز کے ٹسٹ کے علاوہ اور بہت سے دوسرے ٹسٹ کیے جا سکتےہیں۔۔۔۔۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔۔۔۔۔
https://play.google.com/store/apps/d....antutu.tester

امید ہے آپ کو یہ ایپس پسند آئے گی
شکریہ
والسلام
Jazakallah bht hi kam k software han

Sent from my LG-F460K using Tapatalk