السلام علیکم بھائیوں کیا حال ہے کچھ مصروفیت کی وجہ سے تھریڈ بنانے سے قاصر رہا لیکن اب میں واپس آ گیا ہوں
جیسا کہ آپ جانتے ہیں دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گزشتہ سال ویب ورژن متعارف کرایا تھا جو آئی ٹی دنیا پر بھی ہو سکتا ہے شئیر ہو جس کے لئے صارفین کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے گھر یا دفتر کے کمپیوٹر پر واٹس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔کیو آر کوڈ کے بارے میں آئی ٹی دنیا میں یہ تھریڈ موجود ہے
What is QR Code
لیکن اب مائیکروسافٹ اور ایپل کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے ایک ایپ کے ذریعے یہ کام لوگوں کے لیے بہت آسان کردیا جائے گا اور انہیں موبائل نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کرنے کا موقع مل سکے گا۔
اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ پر اپنےحریف میسنجر جیسے سلیک امریکا اور مغرب میں ایک مقبول میسنجر کا مقابلہ کرنے کا موقع مل سکے گا، مگر یہ تبدیلی فیس بک اور میسنجر پر بھی بھاری پڑسکی ہے جن کی ایپس ونڈوز صارفین کودستیاب ہے اور یہ صارفین کی تعداد کے لحاظ سے فیس بک کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، جس کے صارفین ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد ہیں۔حالانکہ واٹس ایپ فیس بک کی ہی ملکیت ہے تاہم اسے خودمختار حیثیت حاصل ہے۔
اس حوالے سے کچھ اسکرین شاٹس سامنے آئے ہیں جس میں واٹس ایپ کی کمپیوٹر ایپ کا عندیہ ملا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک ریلیز کردیا جائے گا۔
یہ ایپ متعارف کرائے جانےکے بعد ونڈوز اسٹور اور ایپل کے میک اسٹور سے مفت ڈاﺅن لوڈ کی جاسکےگی_
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ اپنے اس منصوبے پر عمل کرتی ہےیا نہیں____ کیونکہ اس کی جانب سے فی الحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
انشااللہ واٹس ایپ اپنا یہ منصوبہ جلد ہی سر انجام دے گی
خدا حافظ