احکام طہارت ؛ 3

٭ پیشاب کے چھینٹوں سے بچنے کی سخت تاکید
حضرت اب عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا ان دونوں قبروں کو عذاب ہو رہا ہے اور باعث عذاب کوئی بڑی چیز نہیں ان دونوں میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغل خور تھا ۔
مسلم ، لمساجد ، باب کرھۃ الصلوۃ بحضرۃ الطعام ، حدیث 560
٭ نجاستوں کی تطہیر کا بیان
ایک عربی نے مسجد میں پیشاب کر دیا اور لوگ اس کے پیچھے پڑ گئے ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے انہیں فرمایا
دَعُدْہُ وَ ھَرِ یْقُوْا عَلٰی بَوْلِهِ سَجْلاً مَّنْ مَّآ ءٍ
اسے چھوڑ دو اور جگہ کو پاک کرنے کے لئے اس کے پشاب پے پانی کا ڈول بہا دو
بخاری ۔ الوضو ء ، ابا صب الماء علی البو؛ فی المسجد ، حدیث 220
٭ حیض الودہ کپڑا
حضرت اسماء بنت ابی بکر ڑی اللہ عنہ رویت کرتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے پوچھا کہ جس کپڑے کو حیض " ماہواری " کا خون لگ جائے تو کیا کرے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اسے چٹکیوں سے مل کر پانی سو دھو ڈالنا چاہیے اور پھر اس پہ نماز ادا کر لی جائے ۔
بخاری ، الوضوء باب غسل لدم ، حدیث 227 ، 307
٭ کتے کا جوٹھا
حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اگر کتا کسی کے برتن میں پانی وغیرہ پی لے تو برتن کو سات بار پانی سے دھو ڈالے اور پہلی بار مٹی سے مانجھے ۔
صحیح مسلم ، الطھا رۃ ، باب حکم ولوغ الکلب ، حدیث 279
٭ مردار کا چمڑا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی بکری مر گئی نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس کے پاس سے گزرے اور پوچھا کہ تم نے اس کا چمڑا اتار کر رنگ کیوں نہین لیا تاکہ اس سے فائدہ اٹھاتے ؟ لوگوں نے کہا وہ مُردار ہے ۔ آپ نے فرمایا اس کا صرف کھانا حرام ہے
بخاری ۔ البیوع ، باب جلد المیتۃ ، قبل ان تدبع ، حدیث 2221
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے درندوں کی کھال استعمال کرنے سے منع فرمایا۔
ابوداود ، اللباس ، باب فی جلود النمور ، حدیث 4132

٭ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٭
کتاب ؛ نماز نبوی
صحیح احادیث کی روشنی میں