السلام علیکم
آئی ٹی دنیا کے تمام دوستوں کو میری طرف سے پیاراور خلوص بھر اسلام
دوستوں میں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں رہتاہوں اور پاکستان میں اپنے گھر والوں سے رابطہ بہت بڑامسئلہ ہے۔
کبھی کبھار ایمو پر کرلیتاہوں مگر اکثر اوقات مجھے موبائل پر کال کرنی پڑتی ہے جس کیلئے زین یا سواکی سم استعمال کرتا ہوں جوکافی مہنگی پڑتی ہے۔
کسی دوست کے کہنے پر ٹیون فون نامی سافٹ وئیر بھی استعمال کررہاہوں جس کے لئے ہمیں یہاں بنگالی دوکان والوں سے اسکے اندر ڈالرڈلوانے پڑتے ہیں۔
لیکن مجھے کوئی ایسا سافٹ وئیر چاہئیے جسکے ذریعے میں پاکستان کا ورچوئل نمبر یہاں اس پر چلاکر پاکستان سے لوکل چارجز پرکال وصول کرسکوں اور کال کربھی سکوں۔
جیساکہ موبی لنک جاز نے کچھ دنوں پہلے موبی لنک ورلڈ کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی تھی اس میں رجسٹر ہوکر آپ کو پاکستان کے موبی لنک کا ایک ورچوئل نمبر دیا جاتاہے اور آپ انٹر نیٹ پر کنیکٹ رہتے ہوئے پراکسی سرور کی وی پی این والی ایپلی کیشن چلاکر پاکستان سے تمام نمبرز سے لوکل چارجز پر کال وصول کرسکتے ہیں۔
مگردوستوں یہ سروس اب ٹرائل تھی اس لئے اب نئے یوزر نہیں رجسٹرڈ ہوسکتے۔جورجسٹرڈ ہیں وہ استعمال کررہے ہیں بڑے مزے لیکر پاکستان سے انکے اہل خانہ جاز کا پانچ روپے والا پیکچ لگاکر دو دوگھنٹے کال کرتے ہیں اور وہ اسی موبی لنک ورلڈ نامی ایپلیکیشن سے یہاں سعودیہ میں بیٹھ کر لوکل چارجز پر بالکل ایسے ہی بات کرتے ہیں جیسے وہ پاکستان میں ہی رہ کرکوئی کال سن رہے ہوں۔مگراس ایپلی کیشن اور اس کے ذریعے کال ملانے والے کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتاہے،کئی دفعہ کوششیں کرنے کے بعد کبھی کبھار جاکر کال ملتی ہے اور بات ہوپاتی ہے۔
تودوستوں اسکا کوئی متبادل حل درکارہے کہ یہاں دیارِ غیر میں رہتے ہوئے ہم اپنے پیاروں سے ایسے ہی بات کرپائیں جیسے پاکستان میں رہ کرکرتے تھے۔
مجھے آئی ٹی دنیا کے ایکسپرٹ سے امید ہے کہ وہ اس سلسلہ میں لازمی مغزماری کریں گے اور دماغ کو کھپائیں گے اپنے کو تاکہ اپنی پردیسی بھائیوں کی اس مشکل کو آسان کیا جائے۔
اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا