Results 1 to 8 of 8

Thread: ...‎دلچسپ اور حیران کن‎

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    AliMagicians's Avatar
    AliMagicians is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2018 @ 06:12 AM
    Join Date
    18 Mar 2015
    Location
    In HearT
    Gender
    Male
    Posts
    1,384
    Threads
    186
    Credits
    2,794
    Thanked
    97

    Post ...‎دلچسپ اور حیران کن‎






    مکڑی کو دیکھناہی کراہت آمیز کام ہے اور اسے کھانا تو اپنی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے مگر کمبوڈیا میں ایک ایسا گاﺅں ہے جہاں لوگ گزشتہ 40سال سے مکڑی بڑے شوق سے کھا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس قصبے میں ان بڑے سائز کی بالوں والی مکڑیوں کی اس قدر بہتات ہے کہ جس طرح دیکھیں مکڑیوں کے جتھے نظر آتے ہیں۔ یہاں کے شہری گزشتہ چالیس برس سے یہ مکڑیاں کھا رہے ہیں اور اب تک زندہ بھی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چالیس سال قبل اس قصبے پر مکڑیوں کی یلغار ہوئی۔ ہر طرف مکڑیاں ہی مکڑیاں ہو گئی جو اکثر شہریوں کو کاٹ لیتیں۔
    انہوں نے مکڑیاں مارنے کی بہتیری کوشش کی مگر ناکام ہو گئے۔ پھر انہوں نے سوچا کہ انہیں ہم ختم نہیں کر سکتے لیکن کھا تو سکتے ہیں۔ چنانچہ اس کے بعد ان لوگوں نے مکڑیاں کھانی شروع کر دیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ یہ لوگ مکڑیوں کو مرچ مصالحے لگا کر فرائی کرکے اور دیگر کئی طریقوں سے پکا کر کھاتے ہیں۔ انہیں چاولوں میں ڈال کر بھی پکایا جاتا ہے۔ قصبے کے لوگ نہ صرف خود ان مکڑیوں سے بنی ڈشز کھاتے ہیں بلکہ بنا کر سیاحوں کو فروخت بھی کرتے ہیں۔ ٹریول بلاگر اینڈریو کولاسنسکی نے اس قصبے ، یہاں کے لوگوں اور مکڑی سے بنے کھانوں کی تصاویر دنیا تک پہنچائی ہیں۔ اینڈریو کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مکڑی کا زہر والا عضو نکال دیتے ہیں اور باقی کو دیگر عام جانوروں کے گوشت کی طرح استعمال کرتے ہیں۔اس کا ذائقہ اخروٹ سے ملتا جلتا ہے اور یہ فرائی ہو کر بہت کرنچی ہو جاتی ہیں۔

    Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
    Attached Images Attached Images    
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 3rd April 2022, 09:03 PM
  2. ‎دلچسپ اور حیران کن‎
    By AliMagicians in forum General Knowledge
    Replies: 28
    Last Post: 23rd June 2021, 08:49 PM
  3. Replies: 14
    Last Post: 30th August 2016, 02:29 PM
  4. پیار‎ آنے‎ لگا‎ رسوائی‎ ‎پر
    By Adeel in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 27
    Last Post: 21st January 2012, 10:20 AM
  5. Replies: 16
    Last Post: 6th January 2012, 01:10 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •