Results 1 to 12 of 24

Thread: صحابی درخت

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    AliMagicians's Avatar
    AliMagicians is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2018 @ 06:12 AM
    Join Date
    18 Mar 2015
    Location
    In HearT
    Gender
    Male
    Posts
    1,384
    Threads
    186
    Credits
    2,794
    Thanked
    97

    Lightbulb صحابی درخت






    اردن کے شمالی صحرا میں ایک درخت ایسا ہے جو گذشتہ 1400سال سے آج بھی ہرا بھرا ہے اور اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ اس درخت کے نیچے نبی کریم ﷺنے آرام فرمایا تھا۔اس درخت کے اردگرد سینکڑوں کلومیٹر تک کوئی درخت یا پودا نہیں ہے اور یہ درخت تنہا لک و دک صحر امیں کھڑا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اللہ نے اس درخت کو آج بھی قائم رکھا ہے۔اس درخت کو جو اعزاز حاصل ہے وہ کسی اور درخت کو نہیں جس کی وجہ سے اسے ’صحابی درخت‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اللہ کی قدرت ہے کہ یہ درخت صدیاں گزر جانے کے بعد بھی صحیح سلامت ہے۔روایت ہے کہ اس درخت کے نیچے کوئی نہیں جاسکتا تھا اور جو بھی اس کے نیچے جانے کی کوشش کرتاوہ خوفزدہ ہوکر بھاگ جاتا۔ عیسائی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اس درخت کے نیچے صرف نبی آخری الزماں ﷺٹھہریں گے۔اس درخت کے قریب ہی ایک گرجا گھر تھا ، جہاں ایک خانقاہ میں بحیرانامی انجیل کا بہت بڑا عالم مقیم تھا۔یہ اس علاقے میں بڑی قدر و منزلت سے دیکھا جاتا تھا۔بحیرا ایک گوشہ نشین شخص تھا ،اپنی خانقاہ سے باہر نہیں نکلتا تھا اور شہر کے لوگوں سے اس کے روابط بالکل نہیں تھے۔اس کی تحقیق تھی کہ ادھر سے نبی آخر الزمانﷺ کا گزر ہوگا، چنانچہ وہ یہاں آنے جانے والے ہر قافلے کو کھڑکی سے بغور دیکھا کرتا تھا۔ مگر اسے وہ ہستی نظر نہ آتی جس کی اسے تلاش تھی لیکن ایک دن ایسا ہوا کہ ایک عرب سے آیا ہوا قافلہ وہاں رکا۔بحیرانے دیکھا کہ ایک ہستی اس درخت کے نیچے تشریف فرما ہیں اور درخت کا سایہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔نبی کریم ﷺکے ساتھ میسرہ بھی تھے جوکہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے غلام تھے۔بحیرابھاگتا ہوا میسرہ کے پاس پہنچا اور کہا ”اس درخت کے نیچے صرف ایک نبی ہی استراحت فرماسکتے ہیں۔“بحیراکو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ نبی کریم ﷺسے ملا۔
    Urdu Adab‎

    Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
    Attached Images Attached Images  
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Similar Threads

  1. Replies: 120
    Last Post: 25th March 2019, 12:29 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 17th March 2013, 12:04 AM
  3. Replies: 27
    Last Post: 9th November 2011, 12:34 PM
  4. مرزا صاحب بہادر (تحریر شیخ راحیل)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 1
    Last Post: 25th July 2010, 02:27 AM
  5. Replies: 7
    Last Post: 17th November 2009, 09:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •