﷽
السلام علیکم۔
آئی ٹی ڈی کے دوستو آج آپ کے لیے ایک اور چھوٹی سی ٹِپ لے کر حاضر ہوا ہوں۔
اکثر اوقات آپ محسوس کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے پورے سگنل ہونے کے باوجود آپ کے انٹر نیٹ کی سپیڈ کم ہو گئی ہے۔
کیوں کہ ہماری زیادہ تر سرچ گوگل کے زریعے ہو رہی ہوتی ہے۔ اس لیے بعض دفعہ یہ سپیڈ گوگل کے سرچ انجن کی وجہ سے بھی کم ہو جاتی ہے۔
گوگل کے سرچ انجن کی سپیڈ اس کو پِنگ کر کے چیک کی جا سکتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کی پیڈ سے ونڈو والا بٹن دبائیں اور اس سکرین
شاٹ میں جیسے لکھا ہے وہ لکھیں۔ تو آپ کو اس طرح نظر آئے گا۔
اب آپ اینٹر دبا دیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو سکرین پر اس طرح کی ونڈو نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اور ساتھ ہی گوگل کی طرف سے پِنگ کا ٹائم بھی نظر آئے گا۔
اگر اس میں لائنیں مناسب سپیڈ پر چل رہی ہیں تو ٹھیک ہے اگر لائنیں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ گوگل کے سرچ انجن کی وجہ سے سلو ہے۔
امید ہے آپ کو یہ تھریڈ ضرور پسند آئے گا۔ جن لوگوں کو اس کے بارے میں پہلے سے علم ہو ان سے معزرت چاہتا ہوں۔
فی امان اللہ۔
Bookmarks