السلام علیکم دوستو!
امید ہے کہ آ پ سب لوگ بخیریت ہوں گے۔
آئی ٹی دنیا کے پلیٹ فارم سے مجھے اتنا کچھ سیکھنے کو ملا ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔ کمپیوٹر کے حوالے سے میرے بہت سے مسائل کا حل یہاں سے ملا ہے ۔اللہ پاک آپ سب کو خوش و خرم رکھے اور اسی طرح علم پھیلانے کی توفیق عطاکرے ۔آمین
ہے۔NEC LaVie LS150/Dدوستو! میرے دوست نے ایک لیپ ٹاپ خریدا ہے جو کہ جاپان میڈ ہے ماڈ ل اس کا
اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی بیٹری کو جب ہم سو فیصد تک چارج کر نے کے بعد جب استعمال کرنا شروع کرتے ہیں تو وہ انتہائی تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے۔ حالانکہ اس کی بیٹری 8سیل والی ہے ۔ لیکن جب وہ 6فیصد تک پہنچتی ہے تو پھر وہ کافی دیر تک 6فیصد تک ہی رہتی ہے۔میرا اندازہ ہے کہ وہ 6فیصدپہ تک ایک گھنٹہ رہ ہی جاتی ہو گی۔
میں نے اپنے طور پہ اس کی ونڈوز انسٹال کی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے ۔ایک اور بات جو کہ قابل ذکر ہےوہ یہ ہے کہ اس کی بیٹری کے سیل ہم نے ملتان سے نئے ڈلوائے تھے اور جس بیٹری سے انہوں نے نکالے تھے اس کو بھی ہم نے چیک کیا تھا وہ ٹھیک تھی۔ اس لئے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ اس کے سیل کا مسئلہ ہو گا۔
اوورآل بیٹری کی ٹائمنگ ٹھیک ہے لیکن مسئلہ یہی ہے کہ 6فیصد پہ پہنچ کے ہی زیادہ ٹائم لگاتی ہےاور اس وقت تک بیٹری ختم ہونے کے دو میسج آ چکے ہوتے ہیں جو کہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
اگر کسی دوست کے پاس اس حوالے سے کوئی تجویز ہو تو شئیر کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔