السلام علیکم
میری تمام آئی ٹی ممبران سے بالعموم اور ایکسپرٹ سے بالخصوص درخواست ہے کہ میں سعودیہ میں رہائش پذیر ہوں اور میں یہاں
ائیر ٹکٹس کا کام کرنے کا خواہش مند ہوں مگر مجھے پہلے کوئی بھی تجربہ نہیں ہے کام کرنے کا۔تو مجھے جی ڈی ایس سسٹم چاہئے آف لائن سیکھنے کیلئے جس میں ای بکس بھی ہوتی ہیں ۔انٹرنیٹ پربہت تلاش کیا نہیں ملااور نہ ہی یوٹیوب پر کوئی اچھی ویڈیوز ملیں کہ جن سے یہ تمام
سیکھے جاسکیں۔
یادرہے کہ جی ڈی ایس سسٹم میں مندرجہ ذیل سسٹم شامل ہیں
1.sabre
2.Galellio
3.Abacus
4.Amedus
5.world span
بہت زیادہ سرچنگ کے بعد یوٹیوب پر ایک آدمی کا چینل ملا جسکا نام ارسلان بلوچ ہے شائید کوئی ائیر ٹکٹنگ کے حوالے سے اکیڈمی
بھی پڑھاتاہے اسکے پاس ہے سیکھنے کیلئے جو ایاٹاوالے آف لائن دیتے ہیں جس میں کتاب تقریباً 1671صفحات پر مبنی اور دیگر نوٹس بھی ہیں۔اور بقول اس آدمی کے کہ یہ بالکل اصل کی طرح کام کرتا ہے اور اس میں سبق کے اختتام پر سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں ۔
مگر یہ آدمی اس سب کا 5000روپے طلب کرتاہے۔
کیا کوئی بھائی اس سلسلے میں رہنمائی کرسکتاہے؟
اور کیا اس سے 5000روپے کے عوض یہ خرید لینا چاہئے اور پھر اس میں کیا گارنٹی ہے کہ یہ سب سسٹم کے متعلق ہیلپ ہوگی اس میں؟
اس سلسلے میں کوئی بھائی مدد کرے۔


اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو
پاکستان زندہ باد