السلام علیکم
میری طرف سے تمام آئی ٹی ڈنیاکے ممبران کو یوم قرارد پاکستان مبارک ہو
دوستو مسئلہ کچھ مہینوں سے یہ آرہاہے کہ میں اپنے کمپیوٹر میں جب برائوزر میں کوئی
بھی ویبسائٹ کھولتاہوں تو تیر کا نشان آجاتا ہے جبکہ وہاں ہاتھ کا نشان آنا چاہئے
جو اس بات کی علامت ہے کہ جس لنک پر آپ کلک کریںگے وہ کھلنے کیلئے تیار ہے مگر
جب اس لنک پر کلک کرتا ہو ں تو وہ لنک کلک نہیں ہوتا بلکہ ایک اور لنک پیداہوجاتاہے اور
اسکی برائوزر میں لوڈنگ شروع ہوجاتی ہے۔اسکو بند کرکے
دوبارہ کھولنے کی کوشش کرتاہوں مگر پھر یہ کلک نہیں ہوتا بلکہ اس پر موجود کوئی اور لنک کلک ہوجاتاہے اور
نئی ویب سائٹ کھلنے لگ جاتی ہے اس طرح اگر میں کسی لنک کو کھولنا چاہوں تو
مجھے پانچ یا چھ مرتبہ اس طرح کی پرابلم پیش آتی ہے
پہلے پہلے ایک آدھا دفعہ ہوتاتھا تو میں برداشت کرتارہتا تھا مگر اب تو یار حد سے بڑھ گیا ہے
اور میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور مجبور ہوکر ایکسپرٹ سمیت تمام دوستوں سے
مدد کی بھیک مانگ رہاہوں ۔
یہ کوئی عجیب قسم کا وائرس ہے جو صرف برائوزر پر ہی ایکٹو ہوتاہے
اور باقی میرے کمپیوٹر میں مائیکروسافٹ کا اینٹی وائرس بھی انسٹال ہے
وہ ایسا شریف اینٹی وائرس ہے کہ کسی بھی وائرس یا کسی
بھی مال وئیر کو کچھ پوچھتاہی نہیں۔کوئی دوست اس اینٹی وائرس کا متبادل بھی بتائے جو بے ضرر ہوں
یعنی وائرس سے متاثرہ فولڈر یا فائل میں سے صرف وائرس ہی نکالے نہ کہ وہ فائل یا فولڈر ہی ختم کردے اواسٹ اینٹی وائرس کی طرح۔
اینٹی وائرس کوئی لائٹ سا ہو اور فل ورزن فری بھی ہونا لازمی ہے دوستوں سے امید ہے میری مدد کرکے ڈھیروں دعائیں وصول کریں گے پردیسی بھائی کی۔


والسلام
محمد عامرعزیز
سعودی عرب