آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے باوجود پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔سیریز میں کامیابی پر پاکستان کو ایک پوائنٹ مل گیا ، جنوبی افریقا رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے ، آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آسٹریلیا 118 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بھارت112 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، انگلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور سری لنکا 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ، پاکستان 91 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، ویسٹ انڈیز 83 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔