السلام علیکم:۔
ڈئیر ممبران آج آپ کے لئے ایک پہیلی لیکر آیا ہوں۔

ایک شخص بہت امیر تھا اس کے پاس دنیا جہان کی نعمتیں موجود تھیں۔ اس نے اپنے گھر کی حفاظت کے لئے ایک چوکیدار رکھا ہوا تھا جو رات بھر اس گھر کی حفاظت کرتا تھا۔
ایک دن اس شخص نے اپنے چوکیدار کو بتایا کہ وہ ایک ھفتے بعد فلاں شہر میں جا رہا ہے۔ اس لئے تم پیچھے سے گھر کی حفاظت کرنا۔
اسی رات چوکیدار نے خواب میں دیکھا کہ جس جگہ اس کا مالک جا رہا تھا اس علاقے میں طاعون کا مرض پھیلا ہوا ہے اور وہاں کے لوگ اس مرض سے مر رہے ہیں۔
چوکیدار اس خواب سے بہت پریشان ہوا لیکن اس نے اپنے مالک کو کچھ نہ بتایا۔ اگلی دو راتیں بھی اس نے یہی خواب دیکھا۔
اگلے دن اس نے اپنے مالک سے اپنے خواب کا ذکر کیا کہ وہ مسلسل تین راتوں سے ایک ہی خواب دیکھ رہا ہے۔ اس لئے میرا مشورہ ہے کہ آپ اس علاقے میں مت جائیں۔
یہ سن کر اس شخص نے وہاں جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا اور ایک دوسرے شخص کو وہاں کے حالات معلوم کرنے کے لئے بھیج دیا۔
چند دن بعد اس شخص نے واپس آ کر بتایا کہ واقعی اس علاقے میں طاعون کا مرض پھیلا ہوا ہے اور بہت سے لوگ اس مرض میں مر بھی چکے ہیں۔
یہ سن کر اس شخص نے اپنے چوکیدار کو بلایا اور اس کو ڈھیروں انعام و اکرام سے نوازا اور ساتھ ہی اس کو نوکری سے بھی نکال دیا۔

اب آپ نے بتانا ہے کہ اس شخص نے چوکیدار کو نوکری سے کیوں نکالا؟


Sent from my iPhone 7+ using Tapatalk Pro.