ٹورنٹ کی تعریف:
ٹورنٹ ٹیکنالوجی فائل شئیر سسٹم P2P "یعنی پیئر ٹو پیئرسسٹم کہلاتا ہے۔ یہ FTP یعنی فائل ٹرانسفر پروٹوکول سے مختلف سسٹم ہے ۔

ٹورنٹ کی مختصر تاریخ:
جون 1999 ءمیں شون فیننگ Shawn Fanningنامی ایک پروگرامر نے Napster نامی ایک سافٹ وئیر کو متعارف کروایا۔ اس سافٹ وئیر نے مارکیٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا ۔ اس سافٹ وئیر کی مدد سے یوزرز ایک دوسرے کے کمپیوٹر سے گانے، فلمیں، اور دوسرا مواد ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرسکتے تھے۔ اس نئی قسم کے فائل شیئرنگ سسٹم کی مقبولیت بڑھتی گئی یہاں تک کے سن 2001 ءکے اوائل میں نیپسٹر کے رجسٹر یوزرز کی تعداد 26.4ملین یوزرز تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی 2001ءمیں ایک عدالتی جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں Napsterکو اپنی سروسز بند کرنی پڑیں اور یوں فائل شئیرنگ سسٹم کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوا۔
Napsterکی موت کے بعد بھی P2Pکی مقبولیت کم نہ ہوئی اور ایک دوسرے سافٹ وئیر KaZaAنے Napsterکی جگہ لے لی ۔ کازا کو ایک کاپی رائٹ باڈی Buma/Stemra کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس مرتبہ قسمت کمپیوٹر یوزرز کے ساتھ تھی، کئی ماہ کی کاروائی کے بعد عدالت نے KaZaAسافٹ وئیر اور اس کی سروسز کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے استعمال کو جائز قرار دیا۔ ہم KaZaA اور Napsterکو ابتدائی دور کے P2Pسافٹ وئیرز میں شمار کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر یوزرز کواپنے مطلوبہ گانے، فلمیں یا دیگر سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ہفتوں کا انتطار نہیں کرنا پڑتا تھا بلکے یہ کام دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔

ٹورنٹ شئیرنگ سسٹم اور FTPکا بُنیادی فرق:
FTPسسٹم میں آپ فائل ڈاﺅن لوڈکرنے کے لیئے ڈائریکٹ ایک سرور سے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اگر وہ سرور بند ہو یا خراب ہو جائے تو آپ اپنی مطلوبہ فائل حاصل نہیں کرپاسکتے۔اس طرح اگر ایک ہی سرور پر کسی برے سائز کی ایک مخصوص فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ایک ہی وقت میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ کنیکٹ ہوجائیں تو سسٹم سُست ہو جاتا ہے بلکے بعض اوقات "اور لوڈ" ہو کر عارضی طور پر بیٹھ "بند"ہوجاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب ایسا کم ہوتا ہے مگر ونڈوز ایکس پی کے "سروس پیک 2 "کی ڈاؤن لوڈنگ کے دوران اس قسم کی شکایات سُنی گئی تھیں۔FTP پروٹوکول میں آپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی اسپیڈ کا تعلق آپ کی کنکشن کی اسپیڈ اور سرور کی اسپیڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
Torrent فائل سسٹم میں آپ بجائے کسی ایک سرور مشین کے بجائے درجنوں بلکے سینکڑوں کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہوتے ہیں. یہ مختلف کمپیوٹرز بیک وقت ایک یا کئی فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرہے ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر بھی اس نطام کا حصہ بن جاتا ہے، گویا آپ کا کمپیوٹر بھی بیک وقت ایک یا مختلف فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے لگتا ہے۔اس طریقہ کار کی وجہ سے کسی ایک کمپیوٹر پر بوجھ نہیں پڑتا بلکے اس عمل کے نتیجے میں ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

موجودہ دور کے P2Pسافٹ وئیرز:
انٹرنیٹ پر کئے گئے سروے کے مطابق اس وقت درجنوں مختلف قسم کے P2P سافٹ وئیر دستیاب ہیں۔ میں اپنے ذاتی تجربے اور دیگر زرائع سے حاصل معلومات کی بنا پر مندجہ ذیل سافٹ وئیر ز کو تجویز کرتا ہوں:
.1 میرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet یہFTP، HTTPکے علاوہ Torrentکو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
.2 میرا دوسرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجرFree Download Manager یہ بھی Torrentکو سپورٹ کرتا ہے۔
.3 uTorrent "یو ٹورنٹ" اس وقت ٹورنٹ کے دیوانوں کا پسندیدہ سوفٹ وئیر ہے۔ اس میں وہ تمام خوبیاں موجود جو ایک اچھے ٹول میں ہونی چاہئیں۔ اسے انسٹال ہونے کے محض ایک ایم بی کا ہارڈ ڈسک اسپیس چاھیئے ہوتی ہے اور یہ سسٹم کی ریسورسس بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔
.4 Azureus "اَزورس " میری معلومات کے مطابق یہ سوفٹ وئیر پسندیدگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے ۔ یہ جاوا ٹیکنالوجی پر بیس بنا کر بنایا گیا ہے۔ "یو ٹورنٹ" سے پہلے اسے "کنگ آف ٹورنٹ" کہا جاتا تھا۔
.5 BitLord
TurboBT .6
BitComet .7
The Original BitTorrent Client .8

ٹورنٹ کے استعمال کا طریقہ:
ٹورنٹ فائل ٹریکر ز کی انفارمیشن پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے اس فائل کا ایکسٹینشن .torrent ہوتا ہے۔ جب آپ یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیفالٹ ٹورنٹ کلائنٹ " آٹومیٹک ہی کُھل جاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں میں آپ کی مطلوبہ فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

مشہور ٹورنٹ ویب سائیٹ:
Demonoid.comمیری پسندیدہ سائیٹ
mininova.org
Torrentportal.com
Isohunt.com
YouTorrent.com
Torrentz.com
Torrentscan.com
BiteNova
Torrents.to
FileMP3.org
Torrentmatrix.com

ٹورنٹ سے متعلق چند اہم اصطلاحات:
ذیل میں دی گئی اصطلاحات کا جاننا ٹورنٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے۔
Seeders سے مُراد ہے جو وہ لوگ جو کسی فائل کو اَپ لوڈ کریں اور جنکے پاس
Leechers سے مُراد ہے جو کسی فائل کوڈاؤن لوڈ کرے
Peersسے مُراد ہے جو کسی فائل کوبیک وقت اَپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرے
Trackers سے مراد ہے نگرانی کا نظام جو یہ چیک رکھتا ہے کے کس یوزر کا پاس مکمل فائل اور کس کے پاس ادھوری؟
Sharing Ratio یہ بہت اہم چیز ہے۔ ریشو سے مراد ہے ہر یوزر نے جتنی مقدار میں فائل کا مکمل یا ادھورا حصہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے اُسے اُتنا ہی حصہ دوسرں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاھیئے یعنی اتنی ہی مقدار میں*مطلوبہ فائل اپ لوڈ کرنی چاھیئے۔

ٹورنٹ سے متعلق چندضروری:
۱۔ یہ ممکن ہے کے جب آپ کوئی ٹورنٹ کلائنٹ/سافٹ وئیر انسٹال کریں تو ُس کے ساتھ کوئی سپائی وئیر/ٹروجن ہارس بھی انسٹال ہوجائے، لہذا ہمیشہ مستند سائیٹس کا ہی انتخاب کریں۔
۲۔ ٹورنٹس کی تلاش بھی مستند ویب سائیٹس پر ہی کریں۔
آپ کے ریشو کا تناسب1.00 ہونا چاھیئے اگر یہ اس سے کم ہو تو بعض ویب سائیٹس آپ کو بلاک کردیں گی۔
بعض اوقات مکمل فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے وہ Fake یعنی جعلی فائل ہے لہذا ٹورنٹس کے بارے میں دیئے گئے دیگر یوزرز کے ریمارکس بھی پڑھ لیا کریں۔
آخری اور اہم بات-: ٹورنٹس سائیٹس پر آپ کو نامُناسب فحش مواد دیکھنے کو مل سکتا ہے لہذا اللہ عزوجل کے خوف کے ساتھ محض اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے فحاشی کو نظرانداز کردیں۔

ذیل میں میں نے اپنے پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet کا ایک اسکرین شاٹ دیا ہے تاکہ آپ ایک نظر اسے بھی دیکھ لیں۔
آپ لوگوں کی رائے کا منتظر،
شاہد علی صدیقی
نوٹ:یہ مضمون انٹرنیٹ، رسائل اور ذاتی معلومات کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔اس مضمون مین پیش کئیے گئیے اکثر حوالے تجربے کے بعد پیش کیئے گئے ہیں۔ برائے کرم اسے کاپی پیسٹ نہ سمجھا جائے۔

Name:  Flashget.jpg
Views: 481
Size:  110.5 KB