السلام علیکم
ڈیئر آئی ٹی ڈی ممبران آج آپ کے لیے بہت ہی دلچسپ آرٹیکل کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
ہو سکتا ہے کہ کچھ ممبران کو اس کا پہلے سے علم ہو۔ لیکن جن کو اس کے بارے میں نہیں پتا ان کے لیے یہ بہت ہی دلچسپ ثابت ہو گا۔
جیسا کہ اس تھریڈ کا ٹائٹل ہے کہ آپ ایکسل میں جو بھی ٹائپ کر کے اینٹر کریں تو آپ نے جو ٹائپ کیا ہو گا ایکسل آپ کو وہ پڑھ کر سنائے گا۔
ہے نا دلچسپ بات؟
تو سب سے پہلے آپ ایکسل کو اوپن کریں۔ ایکسل کوئی بھی ہو۔ ویسے میں آپ کو ایم ایس ایکسل 2007 کے سکرین شاٹ دے رہا ہوں۔
جب ایکسل اوپن ہو جائے تو اس سکرین شاٹ کے مطابق تیر والے نشان پر کلک کریں۔

Name:  1.png
Views: 1106
Size:  49.4 KB

کلک کرنے کے بعد آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔ یہاں آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق مور کمانڈز پر کلک کرنا ہے۔

Name:  2.png
Views: 1099
Size:  58.8 KB

اس کے بعد آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق سائڈ بار پر کلک کرنا ہے۔

Name:  3.jpg
Views: 1103
Size:  49.9 KB

پھر اس کے بعد آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق آل کمانڈز کو سلیکٹ کر لینا ہے۔

Name:  4.jpg
Views: 1089
Size:  52.6 KB

اب جو ونڈو کھلے گی اس کو آپ سکرول کر کے نیچے آتے جایئں اور اس سکرین شاٹ کے مطابق سپیک سیلز اون اینٹر سلیکٹ کریں۔
اور پھر ایڈ کا بٹن دبا دیں۔

Name:  5.jpg
Views: 1089
Size:  52.5 KB

اب آپ کی یہ کمانڈ آپ کے ایکسس ٹول میں شامل ہو گئی ہے۔ اب اس سکرین شاٹ کے مطابق او کے پر کلک کر دیں۔

Name:  6.jpg
Views: 1090
Size:  52.9 KB

اب آپ کے پیج پر ایک کمانڈ نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اس کو آن اور آف اسی بٹن سے کیا جا سکتا ہے۔

Name:  7.png
Views: 1094
Size:  53.2 KB


اب آپ جو بھی ٹائپ کر کے اینٹر کا بٹن دبایئں گے تو ایکسل آپ کو وہ پڑھ کر سنائے گا۔
جتنی دفعہ آپ لکھ کر اینٹر دبایئں گے اتنی دفعہ آپ اپنے لکھے ہوئے کو سن سکیں گے۔
اور اگر اس کو آف کرنا چاہیں تو اوپر والے بٹن کو دبایئں تو بھی ایکسل آپ کو بتائے گا کہ یہ آپسن آف ہو گئی ہے۔
تو اب تمام ممبران اس کو ٹرائی کریں اور انجوائے کریں۔ کسی کو کچھ مزید پوچھنا ہو تو پوچھ سکتا ہے۔