السلام علیکم۔
مجھے اس فورم کے مالکان سے تھوڑی سی معلومات لینی ہیں۔
میں ایک فورم چلا رہا ہوں جو سمپل مشین فورم کا سکرپٹ استعمال کرتا ہے اور فری فورم ہے۔ ہوسٹنگ اسکے لیے علیحدہ سے لینی پڑتی ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر میں اپنے فورم کو وی بلیٹن فورم پر ٹرانسفر کرنا چاہوں تو کیا ایسا ممکن ہے؟ میرے فورم کی پوسٹس اور میمبرز بھی ڈیلیٹ نہ ہوں اور میرا پورا فورم اس پر آجائے؟
دوسری بات، اس فورم کو چلانے کے اخراجات کیا ہیں؟ میری معلومات کے مطابق یہ فورم سکرپٹ مفت نہیں ملتا بلکہ اسکا سالانہ معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے اور شاید ہوسٹنگ کی بھی ضرورت نہیں۔ لیکن اسکی تفصیلات مجھے معلوم نہیں۔
اگر فورم کے مالکان تھوڑی سی مدد کردیں اور معلومات فراہم کر دیں تو میں مشکور ہونگا۔
شکریہ۔