دوستوں سے مشورہ درکار ہے میں ایک لیپ ٹاپ لینے کے بارے میں سوچ رہا ہوں مگر مجھ کو کچھ بھی اندازہ نہیں ہے کہ کون سا لوں اور کونسا نہیں میں نے لیپ ٹاپ پر جو کام کرنے ہیں وہ یہ ہیں
فوٹو ایڈیٹنگ۔ ویڈیو ایڈیٹنگ۔ تعمیراتی کاموں کی مجموعی لاگت مثلاً 1000مربع میٹر جگہ پر تین منزلہ عمارت میں کل کتنا میٹیریل استعمال ہو گا اور دیگر ایسے کاموں کے لیے کون سا لیپ ٹاپ بہتر رہے گا
نیز نقشہ جات بھی بنانے ہیں اور یہ سب کام ساتھ ساتھ سیکھنے بھی ہیں ۔
اور ایک اہم بات لیپ ٹاپ کو چیک کیسے کیا جائے کہ یہ اورجنل ہے کہ نہیں اس بیٹری ٹائمنگ کتنی ہے جس کمپنی کا لوگو ہے اسی کا ہے یا پھر ڈوبلیکٹ ہے نیز ہر وہ معلومات جو ایک لیپ ٹاپ لینے کے لیے معلوم ہونی چاہیئے وہ سب معلومات فراہم کر دیں۔
شکریہ