رمضان کا آٹھواں روزہ مبارک
(رمضان کی فضیلت)

منقول ہے کہ اللہ تَعَالٰی نے حضرت سَیِّدُنا موسیٰ کَلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے فرمایا : میں نے اُمّتِ مُحَمّد(عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کودو نور عطا کئے ہیں تاکہ وہ دو اندھیروں کے ضرر(یعنی نقصان) سے محفوظ رہیں ۔حضرت سَیِّدُنا مُوسیٰ کَلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے عرض کی: اللہ عَزّوَجَلَّ!وہ دو نور کون کون سے ہیں ؟ اِرشاد ہوا: ’’نورِ رَمضان اور نورِ قراٰن۔‘‘حضرت سَیِّدُنامُوسیٰ کَلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے عرض کی :دو اندھیرے کون کون سے ہیں ؟ فرمایا: ’’ایک قَبْرکا اور دُوسرا قِیامت کا’’۔
(دُرَّۃُ النَّاصِحِین ص۹)