*پانچ چیزوں سے پانچ چیزوں کی پہچان ہوتی ہے*

۱- درخت کی پہچان پھل سے،
۲- بیوی کی پہچان شوہر کی تنگ دستی میں،
۳- شوہر کی پہچان بیوی کی بیماری میں،
۴- دوست کی پہچان مصیبت میں،
۵- مؤمن کی پہچان آزمائش میں،

*پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں ترقی عطا کرتی ہیں*:

۱- تواضع علماء کو ترقی عطا کرتا ہے،
۲- مال کمینوں کو بڑھاوا دیتا ہے،
۳- خاموشی لغزش کو دور کرتی ہے،
۴- حیاء اخلاق کو بلندی عطا کرتی ہے،
۵- دل لگی تکلف کو دور کرتی ہے،

*پانچ چیزوں سے پانچ چیزیں حاصل ہوتی ہیں*:
۱- استغفار سے رزق،
۲-پست نگاہ سے فراست ایمان،
۳- حیاء سے بھلائی،
۴- نرم گفتگو سے مسئلہ کا حل،
۵- غصہ سے شرمندگی،

*پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں دور کردیتی ہیں*:
۱- نرم گفتگو غصہ کو
۲- طلب آغوش خداوندی، شیطان کو،
۳- غور و فکر شرمندگی کو،
۴- زبان پر ضبط غلطی کو،
۵- دعا بری تقدیر کو،

*نیک بختی پانچ لوگوں سے قریب رہتی ہے*:
۱- فرمانبردار لڑکا،
۲- نیک بیوی،
۳-وفا دار دوست،
۴- مؤمن پڑوسی،
۵-فقیہ عالم،

*پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے خوش گوار ہوجاتی ہیں*:
۱- تندرستی آسودہ حالی سے،
۲- سفر بہترین ہم نشینی سے،
۳- خوبصورتی عمدہ اخلاق سے،
۴- نیند سکون دل سے
۵- رات ذکر خداوندی سے

رفتار بقدر ہدف ہو؛
چنانچہ طلب رزق کے لیے فرمان باری تعالیٰ ہے: *فامشوا* ( چلو)
اور نماز کے لیے: *فاسعوا* (جلدی کرو )
اور جنت کے لیے: *وسارعوا* (لپکو )
اور خود اپنے لیے : *ففروا إلى الله*( اللہ کی جانب دوڑ لگاؤ )


Sent from my XT1254 using Tapatalk