السلامُ علیکم
مجھے معلوم ہےکہ یہ سیکشن "آئی ٹی سے متعلق"مشکلات کے حل کے لیئے ہیں
اور میں جو تھریڈ بنا رہا ہوں اُس کا دور دور سے بھی آئی ٹی سے کوئی تعلق نہیں
لیکن یہ سوچ کر یہاں تھریڈ بنا رہا ہوں کہ "مجھے تو مدد چاہیئے اور یہاں سے زیادہ مددگار کسی سیکشن میں نہیں پائے جاتے ۔
تو مدد یہ درکار ہے کہ
مجھے بچیوں کے نام چاہئیں بمع معنی
لیکن شرط یہ ہے جس کی وجہ سے اس مسلہ درپیش ہے
وہ شرط یہ ہے کہ
نام الف"ا"سے شروع ہو اور نون"ن"پر اختتام پزیر ہو اور مزید یہ کہ نام کے کل حروف کی تعداد پانچ ہونہ کم نہ زیادہ
نام کے معنی کے ساتھ سورس بھی بتانا ہوگا کہ یہ معنی کہاں سے اخز کیئے گئے ہیں
کام مشکل سا ہے لیکن اگر مشکل نہ ہوتا تو یہ تھریڈ بھی نہ ہوتا ۔
اُمید ہے دوست بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے شکریہ۔