*دعاٸیہ مناجات*

*یارب میں گنہگار ہوں توبہ قبول ہو*
*عصیاں پہ شرمسار ہوں توبہ قبول ہو*

*جاں سوز دل فگار ہوں توبہ قبول ہو*
*سر تاپا انکسار ہوں توبہ قبول ہو*

*توبہ قبول ہو میری تو بہ قبول ہو*
*توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو*

*گزری تمام عمرمیری لہو و لعب میں*
*نیکی نہیں ہے کویی عمل کی کتاب میں*

*صالح عمل بھی نہیں ہے حساب میں*
*دست دعا بلند ہے تیری جناب میں*

*توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو*
*توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو*

*عیش و نشاط میں ہی گزاری ہے زندگی*
*ہر زاویے سے اپنی سنواری ہے زندگی*

*میرا خیال یہ تھاکہ جا ری ہے زندگی*
*لیکن یہ خیال اب ہے کہ بھاری ہے زندگی*

*توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو*
*توبہ قبول ہو میری تو بہ قبول ہو*

*تیرے کرم کو تیری عطا کوبھلا دیا*
*اعمال کی جزا و سزا کو بھلا دیا*

*طا قت ملی توکرب وبلا کو بھلا دیا*
*ہر نا تواں کی آہ رسا کو بھلا دیا*

*توبہ قبول ہو میری تو بہ قبول ہو*
*توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو*