روکھا قیمہ 1 کلو گرام
کٹی ہوئی سرخ مرچ حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ 2 ٹی اسپون
ادرک پیسٹ 2 ٹی اسپون
پسا ہوا گرم مصالحہ 2 ٹی اسپون
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا 6 ٹی اسپون
بیسن 125 گرام
نمک حسب ذائقہ

تمام اشیا کو اچھی طرح قیمے میں ملا لیں اور 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد کچوری اسٹائل میں چھوٹے چھوٹے کباب بنائیے اور ہلکی آنچ پر انہیں فرائی کیجئے جب سرخ ہوجائیں تو درج ذیل چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیے، دعوی ہے کہ یہ کچوری نما کباب مزہ ضرور دینگے

چٹنی کی ترکیب

ہری مرچ، پودینہ، سفید زیرہ، اور املی کے پانی میں چٹنی تیار کیجیئے