دودھ ایک لیٹر
کسٹرڈ پاؤڈر کھانے والے 4 چمچے
انڈے 2 عدد
کیلے 4 عدد
سیب ا عدد ( چھوٹے پیسز)
آڑو ایک عدد
بادام، پستہ (بارک کٹے ہوئے 5 چمچ)
روح افزا یا نورس (حسب ذائقہ)
کریم 100 گرام
چینی 50 گرام (حسب ذائقہ)

دودھ کو ہلکی آئچ پر پکنے دیجیئے جب یہ تین چوتھائی رہ جائے تو اس میں شکر اور روح افزا ڈال دیں۔ کسٹرڈ پاؤڈر کو الگ سے تھوڑے سے دودھ میں حل کر لیجئے اور پتیلی میں ڈال دیجیے مگر ساتھ ساتھ اسکو مسلسل چلاتی رہیئے ورنہ لگ جائے گا۔ آگ کو دھیما رکھنا ہے ۔ اب انڈوں کو پھینٹ لیجئے اور دودھ میں شامل کر دیجیئے اور خوب چمچ چلاتی رہیں تاکہ یک جان ہو جائے

یاد رہے کہ بادام اور پستہ ابلتے دودھ میں ہی ڈالا جائے گا

اب آپ پتیلی اتار لیجئے اور اسے ٹھنڈا ہونے دیجیے اور اسکو کسی ڈش میں ڈال کر چمچ سے ہلا کر سیٹ کر لجیئے

نوٹ : کیلے ، آڑو اور سیب کے ٹکڑوں کو اس وقت شامل کرنا ہے جب دودھ نیم گرم حالت میں ہو

جب یہ آمیزہ بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو کریم کو پھینٹ کر اسکی تہہ چڑھا دیجیے تاکہ آمیزہ اس میں چھپ جائے اب اس پر آپ چاہیں تو چام کی ہلکی ڈیکوریشن کرسکتی ہیں