السلام و علیکم امید ہے آپ سب خیریت ہو آفیت سے ہوں گے۔آج میں آپ سے کچھ منفرد قسم کی باتیں کروں گا حو کہ اصل میں حقیقت ہیں۔
دوستو آئ ٹی دنیا کا شمار انٹرنیٹ پر ایک ایسے پلیٹ فارم میں ہوتا ہے جس نے پچھلے سولہ سال سے بغیر کسی لالچ اور بغیر کسی غرض کے لوگوں کو ساف ستھرا آن لائن مواد پیش کیا۔
سینکڑوں فری کورس پیش کیئے جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔
میں نے خود بھی اس پلیٹ فارم سے بہت کچھ سیکھا اور الحمداللہ سکھایا بھی۔
یہاں سے سیکھ کر میں نے پیسہ بھی کمایا اور عزت بھی۔
یہ سارا خراج تحسین آئ ٹی دنیا کو جاتا ہے۔
آج کے اس مشکل دور میں یہ سچ ہے کہ کسی کے پاس بھی اتنا وقت نہیں ہے کہ یہاں بیٹھ کر وقت دے۔
ہر بندہ کسی نا سکی کام میں الجھا ہوا ہے۔مگر یہ بھی سچ ہے کی جن لوگوں نے انٹرنیٹ پر ترقی کی ہے ان کی اس ترقی میں آئ ٹی دنیا کہیں نہ کہیں ضرور شامل ہوگی۔
مگر اب وہ آئ ٹی دنیا کو بھلا کر کہیں نہ کہیں گم ہو کئے ہیں۔

اب مجھے آپ سب کا تعاون درکار ہے مجھے ایک ایسی ٹیم چاہیئے جس سے ہم آئ ٹی دنیا کو پھر سے بحال کر سکیں
یقین کریں اتنے بہترین پلیٹ فارم کو ہم ضائع ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔
ہم مینجمنٹ سے بھی درخواست کریں گے کی رولز میں قت کی مناسبت سے کچھ تبدیلیاں کریں۔
باقی مجھے امید ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ضرور تعاون کریں گے انشاءاللہ۔
والسلام
آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام